بنگلورو : منڈیا ضلع کے مدور کی جی ایم ایف سی کورٹ نے کے اے ایس افسر بھیمانائک کو چار جنوری تک کیلئے عدالتی تحویل میں دینے کیلئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ـ کار ڈرائیور رمیش کی خودکشی اور سابق وزیر جنادرھن ریڈی کی بیٹی کی شادی کیلئے کالا دھن سفید کرنے کے الزام میں سی آئی ڈی نے کے اے ایس افسر بھیمانائک اور ان کے کار ڈرائیور محمد کو گرفتار کیا تھا ۔ ـ واضح رہے کہ بھیمانائک کے کار ڈرائیور رمیش نے خودکشی سے قبل لکھے نوٹ میں بھیمانائک کی بدعنوانیوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا تھا ۔ ـ اس کے بعد ریاستی حکومت نے اس معاملہ کی جانچ کی ذمہ داری سی آئی ڈی کو سونپ دی تھی ۔ ـ اس وقت سے اب تک بھیمانائک اور محمد دونوں سی آئی ڈی کی تحویل میں تھے ۔ ـ اب معاملہ کی مکمل تحقیقات کرنے کے لیے ملزمین کو منڈیا کی جیل روانہ بھیج دیا گیا ہے ـ ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔