உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیرلا: سیلاب سے زبردست تباہی، 324 لوگوں کی اموات، دو لاکھ لوگ بے گھر

    سیلاب متاثرین کے لئے نیوز 18 اردو کا ہیلپ لائن نمبر

    کیرلا سیلاب متاثرین کے لئے نیوز 18 اردو نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ مدد کے لئے 24 گھنٹے کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    • Share this:
    کیرلا تقریباً ایک صدی کی سب سے بدترین سیلاب اورزلزلہ سے متاثر ہے۔ ایک جانوروں کی چیریٹی باڈی نے کہا کہ اس کے کارکنان پھنسے ہوئے اورپیچھے چھوڑ دیئے گئے جانوروں کو بچانے کے لئے بری طرح سے جدوجہد کررہے ہیں۔

    ہیومن سوسائٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کہا کہ تباہی میں کئی جانوروں کی موت ہوگئی ہے اوروہ کیرلا حکومت اوراین ڈی آرایف کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ کتے، بلی اورباقی جانوروں کو بچایا جاسکے۔

    دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی حکومت کیرلا سیلاب راحت فنڈ میں 10 کروڑ روپئے کا تعاون دے گی۔ انہوں نے لوگوں سے عطیہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ وہیں وزیراعظم نریندرمودی نے ٹوئٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ وہ کیرلا میں سیلاب کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے جارہے ہیں۔

    جمعہ کوپلکڑ کے نینمارمیں زبردست بارش اورزلزلہ کی وجہ سے 10 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ راحت رسانی ٹیم لاپتہ لوگوں کی تلاش میں مصروف ہے۔  کیرلا کے سبھی حصے میں اب بھی زبردست بارش کی حالت بنی ہوئی ہے۔ مختلف سطح پر راحت رسانی کا عمل بھی جاری ہے، لیکن بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں جارہی ہیں اور بہت بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہورہے ہیں۔
    First published: