ہوم » نیوز » No Category

تلنگانہ میں پیاز کی قیمتوں میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں

حیدرآباد : تلنگانہ میں پیاز کی قیمتوں میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے رعیتوبازاروں اور خصوصی کونٹرس کے ذریعہ پیاز کی فروخت کی سہولت پہنچاتے ہوئے اس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا کوئی اثر نہیں دیکھا جارہا ہے

  • News18
  • Last Updated: Sep 05, 2015 06:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تلنگانہ میں پیاز کی قیمتوں میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں
حیدرآباد : تلنگانہ میں پیاز کی قیمتوں میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے رعیتوبازاروں اور خصوصی کونٹرس کے ذریعہ پیاز کی فروخت کی سہولت پہنچاتے ہوئے اس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا کوئی اثر نہیں دیکھا جارہا ہے

حیدرآباد : تلنگانہ میں پیاز کی قیمتوں میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے رعیتوبازاروں اور خصوصی کونٹرس کے ذریعہ پیاز کی فروخت کی سہولت پہنچاتے ہوئے اس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا کوئی اثر نہیں دیکھا جارہا ہے کیونکہ پیاز کے اسٹاک کی کمی ہوگئی ہے۔اعلی معیار کی پیاز کی فروخت 70روپئے فی کلو کے حساب سے ہورہی ہے جبکہ اوسط درجہ کی پیاز60 روپئے اور تیسرے درجہ کی پیاز 50 روپئے فی کیلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔


مارکٹنگ ڈپارٹمنٹ نے تخمینہ لگایا ہے کہ پیازکی قیمتوں میں اکتوبر میں کمی ہوگی کیونکہ آئندہ ماہ پیاز کا نیا اسٹاک آنے کی توقع ہے۔حکومت کی جانب سے سبیسڈی پر فروخت کی جارہی مکمل پیاز کا اسٹاک صرف تین گھنٹے میں ہی فروخت ہورہا ہے اور پیاز کی کافی طلب دیکھی جارہی ہے، سبیسڈی والی پیاز کی خریدی کے لیے عوام طویل قطاروں میں دیکھے جارہے ہیں۔ان سیلز کونٹرس کے اسٹاف ، پیاز کی خریدی کرنے والوں سے راشن کارڈز اور آدھار کارڈز کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے ہر خاندان کو دو کیلو پیاز 20روپئے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔

First published: Sep 05, 2015 06:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading