بنگلورو : راشن کارڈ حاصل کرنے کیلئے درپیش دشواریوں کو دور کرنے کی غرض سے ریاستی حکومت نے آن لائن اے پی ایل کارڈ حاصل کرنے کی سہولت کی شروعات کی ہے۔ وزیر تغذیہ یو ٹی قادر نے بنگلورو میں آج اس اسکیم کا اجرا کیا ۔ـ اس موقع پر یو ٹی قادر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صارفین صرف آدھار کارڈ نمبر کے ذریعہ اے پی ایل کارڈ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ـ عرضی داخل کرنے کے صرف پندرہ دنوں کے بعد ہی اے پی ایل کارڈ مل جائے گا۔ ـ آئندہ دنوں میں بی پی ایل کارڈ بھی پندرہ دنوں میں فراہم کرانے کےلیے مناسب اقدامات کئے جائیں گےـ ۔ ایک سوال کا جواب میں یوٹی قادر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ اجول اسکیم کے تحت مستحقین کو مفت ایل پی جی اسٹو وفراہم کرنے کا فیصلہ حکومت کے زیر غور ہے۔ جیسے ہی مرکزی حکومت اس اسکیم کو نافذ کرے گی ، اس کے فورا بعد ہی ریاستی حکومت بھی اپناوعدہ پورا کرے گی ۔ـ اجول اسکیم کے تحت مفت ایل پی جی اسٹوو حاصل کرنے کے لیےریاستی حکومت نے عرضی طلب کی تھی ، جس کے بعد اب تک تین لاکھ افراد عرضیاں دے چکے ہیں ۔ ـ مرکزی حکومت نے اجول اسکیم کے مستحقین کو مفت کنکٹر اور ریگولیٹر بھی فراہم کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔