آپریشن گنگا اپ ڈیٹ:Ukraine کے پڑوسی ممالک سے اب تک کتنے ہندوتانیوں کی ہوئی واپسی؟ حکومت نے جاری کیے اعدادوشمار
یوکرین سے ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایک اور فلائٹ وطن واپس پہنچی۔
Operation Ganga Ukraine Russia War: ’آپریشن گنگا‘ کے تحت، ہندوستانیوں کو زمینی سرحدی چوکیوں کے ذریعے یوکرین چھوڑنے کے بعد ہنگری، رومانیہ، پولینڈ اور سلواکیہ سے ہوائی جہاز کے ذریعے وطن لایا جا رہا ہے۔
نئی دہلی:Operation Ganga Ukraine Russia War:روسی حملے کے بعد یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ’آپریشن گنگا‘ کے تحت اب تک تقریباً 16,000 طلبہ کو کامیابی کے ساتھ نکالا جا چکا ہے۔ ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔
#OperationGanga Update: We have successfully evacuated over 15920 students via 76 flights. Breakup -
— Jyotiraditya M. Scindia (@JM_Scindia) March 6, 2022
سندھیا نے ٹویٹ کیا، ’آپریشن گنگا اپ ڈیٹ:ہم نے 76 پروازوں کے ذریعے 15920 سے زیادہ طلباء کو کامیابی سے نکالا ہے۔ اس میں رومانیہ سے 31 پروازوں کے ذریعے 6680 طلباء، پولینڈ سے 13 پروازوں کے ذریعے 2822 طلباء، ہنگری سے 26 پروازوں کے ذریعے 5300 اور سلواکیہ سے 6 پروازوں کے ذریعے 1118 طلباء کو نکالا گیا ہے۔
Operation Ganga: Special flight carrying 160 Indian students evacuated from Ukraine reaches Delhi
کیا ہے ’آپریشن گنگا‘
’آپریشن گنگا‘ کے تحت، ہندوستانیوں کو زمینی سرحدی چوکیوں کے ذریعے یوکرین چھوڑنے کے بعد ہنگری، رومانیہ، پولینڈ اور سلواکیہ سے ہوائی جہاز کے ذریعے وطن لایا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ روس کی فوجی کارروائی کے بعد 24 فروری سے یوکرین کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے اور ہندوستان اپنے شہریوں کو خصوصی طیاروں کے ذریعے رومانیہ، ہنگری اور پولینڈ کے راستے واپس لا رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 2500 ہندوستانیوں کو نکالا گیا
اس درمیان، حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 پروازوں میں تقریباً 2500 ہندوستانیوں کو نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری، رومانیہ اور پولینڈ سے پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے اگلے 24 گھنٹوں میں سات پروازیں طے کی گئی ہیں۔ بوڈاپیسٹ سے پانچ پروازیں ہوں گی، پولینڈ کے ریزو اور رومانیہ میں سوسیوا سے ایک ایک پرواز۔
ایک اہلکار نے کہا، ’آپریشن گنگا کے تحت، اب تک 76 پروازیں 15,920 سے زیادہ ہندوستانیوں کو ہندوستان واپس لائی ہیں۔‘ ان 76 پروازوں میں سے 13 گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہندوستان میں اتری ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔