لوک سبھا انتخابات : پھر نزدیک آرہی ہیں بی جے پی مخالف پارٹیاں ، 22 نومبر کو دہلی میں ہوگی اہم میٹنگ
لوک سبھا انتخابات : پھر نزدیک آرہی ہیں بی جے پی مخالف پارٹیاں ، 22 نومبر کو دہلی میں ہوگی اہم میٹنگ
بی جے پی مخالف فرنٹ کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے درمیان چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ کی شام امراوتی میں کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں یہ طے ہوا کہ بی جے پی کے خلاف سبھی بڑی پارٹیاں 22 نومبر کو دہلی میں ایک میٹنگ کریں گی ۔
سال 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔ وزیر اعظم مودی کے خلاف ایک مرتبہ پھر سے مہا گٹھ بندھن بنانے کی کوششیں زور پکڑ رہی ہیں ۔ دھیرے دھیرے ہی سہی ، مگر بی جے پی مخالف پارٹیاں نزدیک آرہی ہیں ۔ ان پارٹیوں کو قریب لانے کی ذمہ داری آندھرا پردیش کے وزیر اعلی تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے اٹھائی ہے۔ بی جے پی مخالف فرنٹ کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے درمیان چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ کی شام امراوتی میں کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں یہ طے ہوا کہ بی جے پی کے خلاف سبھی بڑی پارٹیاں 22 نومبر کو دہلی میں ایک میٹنگ کریں گی ۔ ہفتہ کو گہلوت سے ملاقات کے بعد آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کے خلاف باقی پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ دہلی میں ہونے والی میٹنگ سے پہلے میں 19 نومبر کو مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کروں گا اور اتحاد کیلئے ان کی حمایت طلب کروں گا ۔ دراصل آندھرا پردیش کیلئے خصوصی ریاست کا درجہ اور اسپیشل پیکیج نہیں ملنے سے ناراض چندرا بابو نے جب سے مرکز کی این ڈی اے حکومت سے حمایت واپس لی ہے ، تب سے ہی وہ بی جے پی مخالف پارٹیوں کو متحد کرنے میں لگے ہیں۔ اس سے پہلے جمعہ کو انہوں نے جے ڈی ایس سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ملاقات کی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔