بنگلورو: ممتا بنرجی، چندرابابو نائیڈو، شردپوار، سیتارام یچوری، اکھلیش یادو، مایاوتی ، چندر شیکھر رائو سبھی لیڈروں نے کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ یدی یورپا کے استعفیی کے بعد اپنی رائے دی۔
تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ کرناٹک اسمبلی میں بی جے پی کے پاس واضح اکثریت نہیں ہونے کے باوجود والا نے جمعرات کو کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے طور پر یدی یدیورپا کو حلف دلائی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو دکھانے کے لئے جے ڈی ایس کے ریاستی سربراہ اور جلد ہی کرناٹک کے وزیراعلیٰ بننے والے ایچ ڈی کمار سوامی نے علاقائی جماعتوں اور کانگریس کو اپنے حلف برداری تقریب میں مدعو کیا ہے۔
ہفتہ کو گورنر وجوبھائی والا سے ملنے کے بعد میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ مین سبھی علاقائی پارٹیوں کو پیر کو حلف برداری تقریب میں مدعو کرتا ہوں۔ یہ فریقیین کے لئے جمہوری فتح ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ممبران اسمبلی کے موضوع پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔ کرناٹک میں جے ڈی ایس کا عروج پر پہنچنا 2019 میں پارلیمانی الیکشن کے دوران اپوزیشن پارٹیوں بالخصوص علاقائی پارٹیوں کے اتحاد کے لئے ایک منچ کے طور پر کام کرسکتاہے۔ اس کا بڑا اشارہ یہ ہے کہ تمام علاقائی جماعتوں کے لیڈران کو حلف برداری تقریب میں مدعو کیا گیاتھا۔
ہفتہ کو کئی اپوزیشن لیڈروں نے بی جے پی تنقید کی۔ این سی پی سربراہ شرد پوار، سیتارام یچوری نے گورنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی کو اقتدار کا بھوکا قرار دیا۔ پوار نے نیوز 18 کو بتایا کہ میں بی جے پی ہائی کمان سے اقتدار کے لئے کسی حدتک جانے کی امید نہیں کررہا تھا، لیکن میں غلط تھا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو یدی یورپا کو وزیراعلیی بنانے کافیصلہ جمہوریت کے لئے ایک جھٹکا ہے، اس لئے انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
اس کے علاوہ ممتابنرجی، شیو سینا، کے سنجے روات، چندرابابونائیڈو، مایاوتی، چندر شیکھر رائو وغیرہ نے بھی بی جے پی پر زبردست تنقید کرتے ہوئے یدی یورپا کے استعفیٰ کو جمہوریت کی جیت قرار دیاہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔