’’افسوس سونیا گاندھی آر ایس ایس کے آدمی کی تشہری مہم چلارہی ہیں! آپ سے امید نہیں تھی‘‘ اسد الدین اویسی

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی۔ فائل فوٹو

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی۔ فائل فوٹو

بیرسٹر اسد الدین اویسی، صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) و رکن پارلیمنٹ نے کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی سے پوچھا کہ کیا یہی تمہارا سیکولرازم ہے؟ کیا آپ اس طرح مودی سے لڑیں گے؟

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Karnataka, India
  • Share this:
    بیرسٹر اسد الدین اویسی، صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) و رکن پارلیمنٹ نے ہفتہ (6 مئی 2023) کو کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی پر اس وقت شدید زبانی حملہ کیا جب وہ بی جے پی سے علیحدہ ہو کر کانگریس میں شامل ہونے ہونے جگدیش شیٹر (Jagadish Shettar ) کے لیے کرناٹک میں انتخابی مہم چلا رہی تھی۔ ہبلی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کانگریس کے نظریہ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ سونیا گاندھی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے تعلق رکھنے والے امیدوار کے لیے مہم چلائیں گی۔

    اسد الدین اویسی نے سونیا سے پوچھا کہ کیا یہی تمہارا سیکولرازم ہے؟ کیا آپ اس طرح مودی سے لڑیں گے؟ میڈم سونیا گاندھی جی! مجھے آپ سے امید نہیں تھی کہ آپ ایک آر ایس ایس کے آدمی کے لیے مہم چلانے آئے گی۔ جگدیش شیٹر تو آر ایس ایس سے وابستہ رہے ہیں۔

    انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم ہونے کے الزامات کے واضح حوالے سے مزید کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ کانگریس نظریاتی لڑائی میں ناکام رہی ہے اور ان کے جوکر، نوکر، غلام مجھ پر الزام لگاتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے جگدیش شیٹر کو ہبلی دھارواڑ سنٹرل حلقہ سے میدان میں اتارا ہے، جہاں سے وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر پچھلی اسمبلی جیت چکے ہیں۔ عظیم پرانی پارٹی نے شیٹر کی شمولیت کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ آر ایس ایس سے روابط کے باوجود ایک سیکولر شخص ہیں۔

    راہول گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور جگدیش شیٹر کے ساتھ اسٹیج پر موجود سونیا گاندھی نے ہفتہ کو تین سال میں اپنی پہلی ریلی میں شرکت کی جہاں انہوں نے بی جے پی پر ’’نفرت‘‘ پھیلانے کا الزام لگایا۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    سونیا گاندھی نے 10 مئی کو کرناٹک میں ہونے والے انتخابات کے ضمن میں اپنی پہلی عوامی ریلی میں کہا کہ بی جے پی کے لوٹ مار، جھوٹ، انا اور نفرت کے ماحول سے چھٹکارا حاصل کیے بغیر نہ تو کرناٹک ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی ہندوستان!

    کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس (بی جے پی) حکومت کے سیاہ حکمرانی کے خلاف اپنی آواز کو بلند کریں۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: