آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے راہل گاندھی کے پارلیمنٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کے گلے ملنے پر طنز کسا ہے۔ اویسی نے کانگریس پارٹی اور کانگریس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کی طرح گلے لگنا تو دور اگر وہ مودی سے ہاتھ بھی ملا لیتے تو ان کے خلاف فتویٰ جاری ہو جاتا۔
اویسی نے کہا کہ، 'نریندر مودی کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی اور انہیں سے کانگریس صدر راہل گاندھی پارلیمنٹ میں گلے لگ گئے۔ لیکن گلے لگنا تو دور اگر میں نریندر مودی کے پاس جا کر ان سے ہاتھ بھی ملا لیتا تو میرے خلاف فتویٰ جاری کر دیا جاتا۔ راہل گاندھی گلے لگے ہیں لیکن کانگریسیوں کے منھ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔