آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ گزشتہ دنوں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو اویسی کو حیدرآباد چھوڑ کر بھاگنا پڑے گا۔
ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا، 'یوپی کے وزیر اعلی کہہ رہے ہیں کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنے گی تو اویسی کو بھگا دیں گے، جس طرح نظام کو بھگا دئیے تھے۔ میں ان سے پوچھ رہا ہوں، یہ بھگانے کی بات آپ کب سے کر رہے ہیں؟ یہ ملک آپ کا ہے، میرا نہیں ہے؟ '
یوگی کے نظام کو بھگانے کے بیان پر اویسی نے کہا، 'آپ تاریخ تو جانتے نہیں، تاریخ میں زیرو ہیں آپ۔ اگر پڑھنا نہیں آتا تو پڑھنے والے سے پوچھو۔ اگر پڑھتے تو معلوم ہوتا کہ نظام حیدرآباد چھوڑ کر نہیں گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کی حکومت بنی تو نظام کی طرح ہی اویسی کو حیدرآباد سے بھاگنا پڑے گا : یوگی آدتیہ ناتھ
اویسی نے کہا، " ان کے اسمبلی حلقہ میں ہر سال 150 بچے انسیفلائٹس سے مرتے ہیں۔ تمہارے گورکھپور کے دواخانے میں آکسیجن نہیں ہے، تمہیں وہاں کی فکر نہیں ہے، تم یہاں آ رہے ہو۔ یہاں آ کر نفرت کی دیوار کھڑی کرنے کی باتیں کر رہے ہو‘‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔