ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

پلوامہ حملہ پر بولے اویسی- پاکستان کے وزیر اعظم اپنے چہرے سے معصومیت کا نقاب اتاریں

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے پلوامہ میں سی آر پی کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے پر مذمت کی ہے۔

  • Share this:
پلوامہ حملہ پر بولے اویسی- پاکستان کے وزیر اعظم اپنے چہرے سے معصومیت کا نقاب اتاریں
اسدالدین اویسی: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے پلوامہ میں سی آر پی کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے پر مذمت کی ہے۔ اویسی نے پاکستان کو اس حملے کے لئے ذمہ دار بتایا ہے۔

اسدالدین اویسی نے کہا، ’’ میں پلوامہ حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ اس حملے کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس کے لئے پاکستان فوج اور آئی ایس آئی ذمہ دار ہے‘‘۔ اویسی نے مزید کہا کہ ’’جن لوگوں نے ہمارے لوگوں کو مار کر اس کی ذمہ داری لی ہے، وہ جیش محمد نہیں جیش شیطان ہیں۔ ہم پاکستان کے وزیر اعظم کو کہنا چاہتے ہیں کہ اب آپ اپنے چہرے سے معصومیت کا نقاب نکال دیں‘‘۔

اویسی نے کہا کہ یقیناً ہمارے ملک میں کئی مسئلہ ہیں لیکن جب وطن کی بات آئےگی تب ہم سب ایک ہو جائیں گے۔ پاکستان کے وزیر اعظم اس بات کو یاد رکھو کہ ہم نے جناح کو ٹھکرایا تھا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم سے گزارش ہے، آپ یہ سوچو کہ 200 کلو میٹر آر ڈی ایکس ملک میں کیسے آیا اور اس کے لئے کون لوگ ذمہ دار ہیں؟

First published: Feb 23, 2019 10:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading