ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ: عزت کے نام پر والدین کی شرمناک حرکت، حاملہ بیٹی کا قتل کردیا

تلنگانہ میں عزت کے نام پر قتل کی واردات پیش آئی۔ ایک جوڑے نے اپنی حاملہ بیٹی کا اس وقت قتل کردیا جب ان کو پتہ چلا کہ اس کے جسمانی تعلقات نچلی ذات کے لڑکے سے ہوگئے ہیں، جس کے نتیجہ میں وہ حاملہ ہوگئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 09, 2020 04:27 PM IST
  • Share this:
تلنگانہ: عزت کے نام پر والدین کی شرمناک حرکت، حاملہ بیٹی کا قتل کردیا
تلنگانہ: عزت کے نام پر والدین نے حاملہ بیٹی کو ہلاک کردیا

حیدرآباد: تلنگانہ میں عزت کے نام پر قتل کی واردات پیش آئی۔ ایک جوڑے نے اپنی حاملہ بیٹی کا اس وقت قتل کردیا جب ان کو پتہ چلا کہ اس کے جسمانی تعلقات نچلی ذات کے لڑکے سے ہوگئے ہیں، جس کے نتیجہ میں وہ حاملہ ہوگئی۔ لڑکی کا تعلق وشیا طبقہ سے ہے اور لڑکے کا بویا ذات سے۔ ضلع جوگو لامبا گدوال کے کلو کنٹلہ سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ دوئیا اے پی کے ضلع کرنول کے ایک پرائیویٹ کالج میں تعلیم حاصل کر رہی تھی۔


اسی دوران اس کی محبت ایک لڑکے سے ہوگئی۔ کووڈ-19 لاک ڈاون کی وجہ دوئیا اپنے گھر واپس ہوگئی۔ چند دنوں بعد اس کی ماں نے محسوس کیا کہ اس کی بیٹی حاملہ ہے اس نے اپنے شوہر کو اس بات سے واقف کروایا۔ اس جوڑے نے اس کی پٹائی کی اور اس سے مطالبہ کیا کہ وہ حمل ساقط کروادے تاہم دوئیا نے اپنے والدین کے بات ماننے سے انکار کردیا۔ اس نے بعد ازاں اپنے بوائے فرینڈ کا نام بتایا اور کہا کہ اس کا تعلق نچلی ذات سے ہے۔ اس پر اس کے والدین برہم ہوگئے۔




تلنگانہ میں عزت کے نام پر قتل کی واردات ہوئی ہے۔
تلنگانہ میں عزت کے نام پر قتل کی واردات ہوئی ہے۔

جب لڑکی نے کہا کہ اس نے لڑکے سے شادی کی ہے تو وہ بے عزتی محسوس کرنے لگے اور کہا کہ اس سے گاوں میں ان کی عزت نہیں رہے گی۔ برہم والدین نے بعد ازاں اس وقت لڑکی کا تکئے کی مدد سے گلا دبا کر اس کو ہلاک کردیا جب وہ سو رہی تھی۔ بعد ازاں ان افراد نے مقامی افراد سے کہا کہ صحت کی خرابی کی وجہ سے دوئیا کی موت ہوگئی۔ 


انہوں نے لاش کی آخری رسومات کی کوشش کی تاہم ولیج ریوینو آفیسر کو لڑکی کی موت کے بارے میں پتہ چلا، جس نے پولیس کو محتاط کیا۔ ابتدا میں مشتبہ موت کا ایک معاملہ درج کرلیا گیا۔ تاہم جانچ کے بعد اس معاملہ کو قتل کے معاملہ میں تبدیل کر دیا گیا۔ جانچ کے دوران اس کے والدین نے اعتراف جرم کرلیا، جس کے بعد ان دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

First published: Jun 09, 2020 03:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading