உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیرلا سیلاب: پے ٹی ایم کے مالک نے عطیہ کئے 10 ہزار روپئے، سوشل میڈیا پرفضیحت

    پے ٹی ایم کے مالک وجے شیکھر نے کیرلا سیلاب متاثرین کے لئے 10 ہزار روپئے کا عطیہ کیا۔

    پے ٹی ایم کے مالک وجے شیکھر نے کیرلا سیلاب متاثرین کے لئے 10 ہزار روپئے کا عطیہ کیا۔

    کیرلا کے لئے لوگ اعلیٰ پیمانے پر پیسے جمع کرکے عطیہ کررہے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ ہیں، جو راحت رسانی پیک کرکے کیرلا بھیج رہے ہیں۔ ان سب میں آن لائن پیمنٹ پورٹل کے مالک شکھر شرما بھی شامل ہیں۔ لیکن ان کی سوشل میڈیا پر زبردست تنقید ہورہی ہے۔

    • Share this:
      ان دنوں زبردست بارش اور سیلاب کی تباہی سے جدو جہد کررہے کیرلا کو ہر طرف سے مدد مل رہی ہے۔ ریاست کے لئے لوگ بڑے سطح پر پیسے جمع کرکے عطیہ کررہے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ ہیں جو راحت رسانی پیک کرکے کیرلا بھیج رہے ہیں۔ ان سب میں آن لائن پیمنٹ پورٹل (پے ٹی ایم) کے مالک شکھر شرما بھی شامل ہیں۔

      انہوں نے کیرلا میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 10 ہزار روپئے عطیہ کئے۔ بے حد کم عمر میں پیسہ اور شہرت کمانے والے شرما کی اس مدد کو لوگوں نے بے حد ’معمولی‘ بتاتے ہوئے تنقید کی۔ وجے شیکھر نے جمعہ کو ایک اسکرین شاٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ انہوں نے کیرلا کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے دس ہزار روپئے عطیہ کئے ہیں۔

      انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پے ٹی ایم ایپ کے ذریعہ ڈونیٹ کریں۔ حالانکہ تنقید کے بعد وجے شیکھر شرما نے اپنا ٹوئٹ ہٹا لیا۔ گزشتہ 48 گھنٹے میں پے ٹی ایم کے ذریعہ تقریباً 10 کروڑ روپئے اکٹھا کئے ہیں۔ وجے شیکھر شرما نے دعویٰ کیا  کہ انہوں نے یہ ٹوئٹ اس لئے کیا تاکہ اور لوگ ان سے نصیحت لے سکیں۔ وجے شیکھر شرما کی طرف سے دس ہزار روپئے کا عطیہ کرنے پر ٹوئٹر پر لوگوں نے ان کی تنقید کی۔

       
      First published: