உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خشک سالی سے تڑپ رہے ہیں عوام ، وزرا بے دریغ خرچ کررہے ہیں سرکاری پیسہ

    گلبرگہ : کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اور ان کے کابینی رفقا نے گزشتہ 32 ماہ میں ٹریول اور ڈیلی الائونس کے نا م پر 11 کروڑ12 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

    گلبرگہ : کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اور ان کے کابینی رفقا نے گزشتہ 32 ماہ میں ٹریول اور ڈیلی الائونس کے نا م پر 11 کروڑ12 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      گلبرگہ : کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اور ان کے کابینی رفقا نے گزشتہ 32 ماہ میں ٹریول اور ڈیلی الائونس کے نا م پر 11 کروڑ12 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ وزیر برائے شہری ترقیات و نئے کمار سورا کے کا نام شاہ خرچی کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں جبکہ د وسرے نمبر پر وزیر صحت یو ٹی قادر کا نام سامنے آیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سدارمیا شاہ خرچیوں میں تیرہویں نمبر پر ہیں۔ وہیں وزیر تعلقات عامہ وحج آر روشن بیگ کا نام شاہ خرچی میں 17 ویں اور وزیر قمرالاسلام کا نام 26 ویں نمبر پر ہے۔
      غور طلب ہے کہ کرناٹک میں خشک سالی کی وجہ سے عوام کا برا حال ہے۔ دوردراز علاقوں میں عوام پینے کے پانی کو تک ترس رہے ہیں۔ خشک سالی سے پریشان ہو کر اور قرضوں کی تاب نہ لا کر کسان خودکشیاں کر رہے ہیں ۔ ایسے میں وزرا لاکھوں روپے ٹی اے ڈی اے کے نام پر حاصل کر رہے ہیں۔
      کرناٹک کے ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ایڈمنسٹریٹو ریفارمس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 32 ماہ کے دوران سدارمیا کے کابینی رفیقوں نے گیارہ کروڑ سے زائد رقم دوروں و ڈیلی الائونس کے نام پر خرک کردی ہے۔ ایک آر ٹی آئی کے جواب میں محکمہ نے سدارمیا حکومت کی 13 مئی 2013 سے اس سال رواں 23 جنوری تک کے اخراجات کی جانکاری دی ہے۔
      معلومات کے مطابق وزیر شہری ترقیات ونئے کمار سوراکے نے شاہ خرچیوں میں وزہر اعلیٰ سدا رمیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سوراکے نے ٹی اے اور ڈی اے کے نام پر32 ماہ میں 75 لاکھ 89 ہزار130 روپے لئے ہیں۔ ریاست کے کئی وزرا نے بھی سورامے کی تقلید کرتے ہوئے منمانی اخراجات وصول کئے ہیں ۔ وہیں سب سے کم خرچ کرنے والے کو آپریشن وزیر ایچ ایس مہادیو پرساد ہیں ، جنھوں نے 32 ماہ میں ٹی اے اور ڈی اے کے نام پر صرف سات لاکھ98 ہزار 30 روپے لئےہیں ۔
      کرناٹک میں 50 لاکھ سے زائد ٹی اے اور ڈی اے حاصل کرنے والے وزیروں کے نام اس طرح ہیں۔
      وزیر اعلیٰ سدرامیا:۔ 40 لاکھ تین ہزار305 روپئے
      ونئے کمارسوراکے:۔ 75 لاکھ 89 ہزار130 روپئے
      یوٹی قادر:۔ 70 لاکھ 23 ہزار639 روپئے
      رامناتھ پاٹل:۔ 67 لاکھ 99 ہزار چارسو ایک روہئے
      بابورائو چنچنسور:۔ 66 لاکھ 33 ہزار ایک سو روپئے
      کے ابھئے چاریہ جین:۔ 60 لاکھ 20 ہزار866 روپئے
      پی ٹی پرمیشورنائک:۔ 58 لاکھ چار ہزار 180 روپئے
      آر وی دیشپانڈے:۔ 52 لاکھ 79 ہزار 519 روپئے
      روشن بیگ :۔ 31 لاکھ 23 ہزار530 روپئے
      قمر الاسلام:۔ 16 لاکھ 35 ہزار223 روپئے
      First published: