ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

سی اے اے۔ این آر سی کے خلاف ہزاروں لوگوں نے کیا تمل ناڈو اسمبلی کا گھیراؤ

بتایا جا رہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہے لوگ چنئی کے والاجاہ روڈ پر بھاری تعداد میں اکھٹا ہو چکے ہیں۔

  • Share this:
سی اے اے۔ این آر سی کے خلاف ہزاروں لوگوں نے کیا تمل ناڈو اسمبلی کا گھیراؤ
تمل ناڈو میں سی اے اے کے خلاف احتجاج

چنئی۔ شہریت ترمیمی قانون اور قومی رجسٹر آف سٹیزنس کی مخالفت میں بدھ کو چنئی میں ریاستی سکریٹریٹ روڈ پر ہزاروں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ یہ احتجاج عدالت کے اس فیصلے کے اگلے دن ہو رہا ہے جس میں مدراس ہائی کورٹ نے مسلم تنظیموں کی مانگ پر روک لگا دی تھی جس میں وہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اپنی مانگ پر دباؤ بنانے کے لئے تمل ناڈو اسمبلی کا گھیراؤ کرنا چاہتے تھے۔


بتایا جا رہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہے لوگ چنئی کے والاجاہ روڈ پر بھاری تعداد میں اکھٹا ہو چکے ہیں۔ احتجاج کاروں نے چیپک میں ایک مقامی اسٹیج بنایا ہے جہاں تمل ناڈو اسمبلی واقع ہے۔ چیپک سے سکریٹریٹ کی طرف جانے والی سڑک کو بیریکیڈس کی مدد سے بند کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مظاہرین نے اس دوران کلئی ونار آرنگم اسٹیڈیم سے چیپک تک 200 میٹر کی پیدل یاترا کی۔



بتا دیں کہ جسٹس ایم ستیہ نارائن اور جسٹس آر ہیم لتا کی بینچ نے ’ فیڈریشن آف تمل ناڈو اسلامک اینڈ پالیٹیکل آرگنائزیشن‘ اور اس سے متعلق تنظیموں کو بدھ سے مجوزہ احتجاج پر 11 مارچ تک کے لئے عبوری روک لگا دی ہے۔ معاملہ میں 12 مارچ کو اگلی سماعت ہو گی۔
First published: Feb 19, 2020 03:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading