ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بی جے پی لیڈروں کے دھمکی آمیز اور بے تکے بیانات کا عوام ووٹ کے ذریعہ دیں گے جواب : کویتا

کویتا نے شدید لفظوں میں اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کی عوامی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار بی جے پی اس طرح کے بیانات سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ۔ بی جے پی قائدین پر شکست کا خوف واضح طور پر نظر آرہا ہے ۔

  • Share this:
بی جے پی لیڈروں کے دھمکی آمیز اور بے تکے بیانات کا عوام ووٹ کے ذریعہ دیں گے جواب : کویتا
بی جے پی لیڈروں کے دھمکی آمیز اور بے تکے بیانات کا عوام ووٹ کے ذریعہ دیں گے جواب : کویتا

ٹی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلہ کویتا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کے اس بیان مذمت کی ، جس میں انہوں نے وسط مدتی انتخابات ہونے کا یقین ظاہر کیا تھا ۔ کویتا نے شدید لفظوں میں اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  ٹی آر ایس کی عوامی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار بی جے پی اس طرح کے بیانات سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ۔ بی جے پی قائدین پر شکست کا خوف واضح طور پر نظر آرہا ہے ۔


کویتا نے کہا کہ جمہوریت کی بنیادوں پر مرکز اور ریاست کے مابین تعلقات پر یقین رکھنے والے قائدین ہرگز بھی اس طرح کےبیانات نہیں دیتے اور عوام بی جے پی کے ریاستی صدر کی باتوں کو سن رہے ہیں ۔ ان کے دھمکی آمیز لہجے ، بے تکے بیانات کا وقت آنے پر عوام ہی اس کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔




جی ایچ ایم سی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو عوام کا مناسب جواب مل جائے گا ۔ اس بات کا کویتا نے یقین ظاہر کیا ۔انہوں نے بنڈی سنجئے کی ان باتوں کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سیلاب میں تباہ ہونے والے املاک کی بی جے پی بھرپائی کرے گی۔

خاتون ایم ایل سی نے مزید کہا کہ مجوزہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بلدیہ پر گلابی پرچم ہی لہرائے گا ۔ پچھلی مرتبہ ٹی آر ایس کو جہاں 99 نشستیں ملی تھی ۔ اس مرتبہ گلابی جماعت کی سنچری یقینی طور پر پوری ہوگی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 28, 2020 08:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading