உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol Diesel Prices Hike : دہلی۔یو پی میں پٹرول پھر 100 کے پار، جانئے آج آپ کے شہر میں کمپنیوں نے کتنے بڑھائے تیل کے دام

    Petrol-Diesel Price Today سرکاری تیل کمپنیوں نے آج ملک کے چاروں میٹرو سمیت تمام بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی میں پٹرول 80 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 100 سے اوپر چلا گیا ہے۔

    Petrol-Diesel Price Today سرکاری تیل کمپنیوں نے آج ملک کے چاروں میٹرو سمیت تمام بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی میں پٹرول 80 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 100 سے اوپر چلا گیا ہے۔

    Petrol-Diesel Price Today سرکاری تیل کمپنیوں نے آج ملک کے چاروں میٹرو سمیت تمام بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی میں پٹرول 80 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 100 سے اوپر چلا گیا ہے۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Prices today's price: نئی دہلی. سرکاری تیل کمپنیاں اپنا نقصان پورا کرنے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔ منگل کو پٹرول کی قیمت میں 80-85 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 70-75 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

      سرکاری تیل کمپنیوں نے آج ملک کے چاروں میٹرو سمیت تمام بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی میں پٹرول 80 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 100 سے اوپر چلا گیا ہے، جب کہ یوپی کے نوئیڈا اور لکھنؤ جیسے بڑے شہروں میں بھی پٹرول کی قیمت سنچری مار چکا ہے۔ ممبئی میں سب سے زیادہ 85 پیسے فی لیٹر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

      فلائٹ چھوٹنے پر Airlines کو دینا پڑا 1 لاکھ روپئے کا ہرجانہ، جانیں کیا ہے معاملہ

      چاروں میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 100.21 روپے اور ڈیزل 91.47 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 115.04 روپے اور ڈیزل 99.25 روپے فی لیٹر
      چنئی پیٹرول 105.94 روپے اور ڈیزل 96.00 روپے فی لیٹر
      کولکتہ پٹرول 109.68 روپے اور ڈیزل 94.62 روپے فی لیٹر

      گر آپ بھی 15 منٹ پہلے اپنی تمام سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ فیچر آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا۔

      ان شہروں میں بھی نئے دم جاری
      نوئیڈا میں پٹرول 100.28 روپے اور ڈیزل 91.82 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 100.06 روپے اور ڈیزل 91.62 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 87 روپے اور ڈیزل 81 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 110.85 روپے اور ڈیزل 95.88 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      اپنے ہی چچیرے بھائی نے بہن کے بیچ سڑک پر اتارے کپڑے، کافی دنوں سے رکھے  ہوئے تھے گندی نظر

      آپ آج کے تازہ ریٹ اس طرح جان سکتے ہیں۔
      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: