ہوم » نیوز » No Category

پندرہ نکاتی پروگرام کے نفاذ سے متعلق آر ٹی آئی کا جواب دینے سے بھی ضلع انتظامیہ کا انکار

وزیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کا گلبرگہ ضلع میں نفاذ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ضلع گلبرگہ میں و زیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کے نفاذ کے لئے ضلعی سطح کی کمیٹی تک تشکیل نہیں دی گئی ہے، جبکہ ماضی کی بی جے پی حکومت میں نفاذ کمیٹی بھی تھی

  • ETV
  • Last Updated: Aug 18, 2016 08:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پندرہ نکاتی پروگرام کے نفاذ سے متعلق آر ٹی آئی کا جواب دینے سے بھی ضلع انتظامیہ کا انکار
وزیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کا گلبرگہ ضلع میں نفاذ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ضلع گلبرگہ میں و زیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کے نفاذ کے لئے ضلعی سطح کی کمیٹی تک تشکیل نہیں دی گئی ہے، جبکہ ماضی کی بی جے پی حکومت میں نفاذ کمیٹی بھی تھی

گلبرگہ : وزیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کا گلبرگہ ضلع میں نفاذ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ضلع گلبرگہ میں و زیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کے نفاذ کے لئے ضلعی سطح کی کمیٹی تک تشکیل نہیں دی گئی ہے، جبکہ ماضی کی بی جے پی حکومت میں نفاذ کمیٹی بھی تھی اور اس کے اجلاس بھی ہوا کر تے تھے۔ کمال کی بات یہ بھی ہے کہ ریاستی سطح کی نفاذ کمیٹی کی میٹنگ بھی گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں صرف دو چار مرتبہ ہی ہوئی ہے ۔

قانون کے مطابق وزیراعظم 15 نکاتی پروگرام کے نفاذ کے لئے ضلع کی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نفاذ کمیٹی کا صدر ہوتا ہے اور ڈسٹرکٹ مائنارٹی ویلفیر افسر اس کا ممبر سکریٹری اور ضلع پنچایت کا سی ای اواس کا نائب صدر ہوتا ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ افسران اس کے ممبر ہوتے ہیں۔

قانون کے مطابق نفاذ کمیٹی میں چار غیر سرکاری نمائندوں کو بھی شامل کیا جانا ہوتا ہے، جس میں دو کا تعلق این جی اوز سے ہوتا ہے اور دو اقلیتی برادری کے سماجی خدمتگار ہوتے ہیں۔ لیکن اقلیتی آبادی کی اکثریت والے اس شہر کا حال یہ ہے کہ یہاں کمیٹی تک قائم نہیں کی گئی ہے۔

کمیٹی کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہر تین ماہ میں ایک میٹنگ کی جائے اور پروگرام کے نفاذ کا جائزہ لینے سے ساتھ ساتھ اس کی رپورٹ ریاستی کمیٹی کو بھیجے ، مگر اس ضلع میں تو کمیٹی ہی نہیں ہے تو کیسے نفاذ ہو اور کونسی سی رپورٹ بھیجی جائے۔

First published: Aug 18, 2016 08:38 PM IST