உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک میں بی جے پی کارکنان کے قتل پر بولے پی ایم، جمہوریت میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں

    وزیراعظم نریندر مودی

    وزیراعظم نریندر مودی

    نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے وعدہ کیا ہے کہ کرناٹک میں اگر بی جے پی حکومت بناتی ہے تو 60نمو بی پی او کامپلکسوں کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے وعدہ کیا ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی کے منشور میں خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اگر وہاں بی جے پی حکومت بناتی ہے تو 60نمو بی پی او کامپلکسوں کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے نمو ایپ کے ذریعہ قومی دار الحکومت نئی دہلی سے پیر کی صبح کرناٹک کے بی جے پی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جب کوئی شخص کا خود پر سے بھروسہ اٹھ جاتا ہے اور حقیقت کے اظہار یا پھر اس کو قبول کرنے کی طاقت اس میں نہیں ہوتی تو وہ سیاسی تشدد کی راہ اختیار کرتا ہے۔


      انہوں نے کہا کہ 1984 میں اندراگاندھی کے قتل کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا ۔ تب ہی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تشدد ہمارے سیاسی نظام کا حصہ بن گیا ہے۔ ہمارے کارکنوں کو تریپورہ،کیرل،کرناٹک میں ہلاک کیا گیا۔ یہ جمہوریت کے لئے موزوں نہیں ہے۔تشدد کی مخالفت کی جانی چاہئے۔ مودی نے اعادہ کیا کہ بی جے پی 15مئی کو کامیابی حاصل کرے گی اور زعفرانی جماعت یدی یورپا کی قیادت میں حکومت بنائے گی۔


      وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کے معیار اورزائد مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ کریپا کے نام سے اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔بی جے پی ریاست کو پانچ عالمی درجہ کے اسپورٹس سنٹرس فراہم کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کے لئے یو پی اے ذمہ دارہے۔ ہم معیاری تعلیم اور مواقع کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

      First published: