اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تلنگانہ اور اے پی کو جوڑنے والی آٹھویں وندے بھارت ٹرین روانہ، ’مشترکہ ثقافت کو جوڑے گی‘ پی ایم مودی

    پی ایم مودی نے آرمی ڈے کی مبارکباد بھی دی۔ اور کہا کہ ہر ہندوستانی کو فوج پر فخر ہے۔

    پی ایم مودی نے آرمی ڈے کی مبارکباد بھی دی۔ اور کہا کہ ہر ہندوستانی کو فوج پر فخر ہے۔

    وندے بھارت ایکسپریس لانچ کے موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ ملک اور اس کی سرحدوں کی حفاظت میں ہندوستانی فوج کا تعاون اور اس کی بہادری بے مثال ہے۔ پی ایم مودی نے آرمی ڈے کی مبارکباد بھی دی۔ اور کہا کہ ہر ہندوستانی کو فوج پر فخر ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      نئی وندے بھارت ٹرین اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچوئل طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے ساتھ ریلوے کے پاس اب آٹھ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں ہیں۔ جو تلنگانہ کے سکندرآباد کو آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم سے جوڑتی ہے۔ جنوبی ہندوستان میں آٹھویں وندے بھارت ٹرین مکر سنکرانتی کے موقع پر پی ایم مودی نے شروع کی ہے۔ جو تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو ملاتی ہے۔

      نئی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ اس تہوار کے ماحول میں آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش ایک عظیم تحفہ وصول کر رہے ہیں۔ ایک طرح سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی مشترکہ ثقافت اور مشترکہ ورثے کو جوڑے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سکندرآباد کو وشاکھاپٹنم سے جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین تیلگو بولنے والی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو جوڑنے والی پہلی ٹرین ہے، جو تقریباً 700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔

      ٹرین آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم، راجمندری اور وجئے واڑہ اسٹیشنوں اور تلنگانہ کے کھمم، ورنگل اور سکندرآباد اسٹیشنوں پر رکے گی۔ مقامی طور پر تیار کردہ وندے بھارت ایکسپریس جدید ترین مسافروں کی سہولیات سے لیس ہے۔ ریلوے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ریل صارفین کو تیز، زیادہ آرام دہ اور آسان سفری تجربہ فراہم کرے گا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وندے بھارت ایکسپریس کا آغاز کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ یہ ٹرین سیاحت کو فروغ دے گی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ وندے بھارت ٹرین نئے ہندوستان کے عزم اور صلاحیت کی علامت ہے۔ یہ اس ہندوستان کی علامت ہے جو تیزی سے تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے، ہندوستان جو اپنے خوابوں اور خواہشات کے لیے بے چین ہے۔ ہندوستان جو اپنے مقصد کو تیزی سے حاصل کرنا چاہتا ہے۔

      پی ایم مودی نے آرمی ڈے کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ ہر ہندوستانی کو فوج پر فخر ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس لانچ کے موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ ملک اور اس کی سرحدوں کی حفاظت میں ہندوستانی فوج کا تعاون اور اس کی بہادری بے مثال ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: