وزیر اعظم مودی نے تروواننت پورم-کاسرگوڈ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی، یہ رہا وقت، کرایہ، اسٹاپ پیج کی جانکاری

وزیر اعظم مودی نے تروواننت پورم-کاسرگوڈ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

وزیر اعظم مودی نے تروواننت پورم-کاسرگوڈ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تروواننت پورم سنٹرل ریلوے اسٹیشن سے تروواننت پورم سنٹرل-کاسرگوڈ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلی پنارائی وجیان، ریلوے کے وزیر اشوینی وشنو اور رکن پارلیمان ششی تھرور موجود تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Thiruvananthapuram [Trivandrum], India
  • Share this:
    تروواننت پورم: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے آج تروواننت پورم سنٹرل ریلوے اسٹیشن سے تروواننت پورم سنٹرل-کاسرگوڈ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین (Thiruvananthapuram Central-Kasaragod Vande Bharat Express train) کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان (Governor Arif Mohammed Khan)، وزیر اعلی پنارائی وجیان، ریلوے کے وزیر اشوینی وشنو اور رکن پارلیمان ششی تھرور موجود تھے۔

    یہ وندے بھارت ٹرین تروواننت پورم اور کاسرگوڈ کے مابین چلے گی اور کیرالہ کے 11 اضلاع کا احاطہ کرے گی۔ یہ ملک کی 16ویں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہے۔ تروواننت پورم وسطی-کاسرگوڈ وندے بھارت ایکسپریس کولم، کوٹیم، ارناکلام ٹاؤن، تھرسور، شورانور جنکشن، کوزیکوڈ، کننور اور کاسرگوڈ میں رکے گی۔

    بی سی سی آئی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا کیا اعلان

    IPL میں خونخوار بلے باز کو چپ کرا دیتا ہے یہ گیندباز، ایک۔دو نہیں 14 بار کیا تھا بڑا کارنامہ، دوسرے نمبر پر ہیں بھونیشور

    یہ نئی وندے بھارت ایکسپریس کاسرگوڈ اور تروواننت پورم سنٹرل کے درمیان کی دوری کو 8 گھنٹے اور 5 منٹ میں طے کرے گی۔ جو کی راجدھانی ایکسپریس سے کہیں زیادہ تیز ہے۔ راجدھانی ایکسپریس سے کاسرگوڈ تک تروواننت پورم سنٹرل کا سفر 10 گھنٹے اور 45 منٹ کا وقت لگتے ہیں۔ کاسرگوڈ تروواننت پورم سنٹرل وندے بھارت ایکسپریس کا کرایہ 1520 روپے ہوگا۔

    جس میں کیٹرنگ فیس کے طور پر 308 روپے چارج کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو کلاس کا کرایہ 2815 روپے ہوگا، جس میں کیٹرنگ فیس کے طور پر 369 روپے شامل ہیں۔ تاہم، اس ٹرین میں کھانے کی سہولت اختیاری ہے۔ اگر مسافر نے 'کھانے کا کوئی آپشن نہیں' منتخب کیا ہے تو، کیٹرنگ چارج کو کرایہ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    وہیں، تروواننت پورم سنٹرل سے کاسرگوڈ تک ٹرین نمبر 20634 وندے بھارت ایکسپریس کا کرایہ چیئر کار میں 1590 روپے ہوں گے اور 379 روپے کیٹرنگ فیس کے طور پر وصول کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو کلاس کا کرایہ 2880 روپے ہوگا ، جس میں کیٹرنگ فیس کے طور پر 434 روپے بھی شامل ہوں گے۔ ریلوے کے وزیر اشوینی وشنو نے تروواننت پورم میں کہا کہ 'جب ہم نے ریلوے اسٹیشن کی ترقی شروع کی تو ہم نے سوچا کہ ہمیں جدید قسم کی عمارتیں تعمیر کرنی چاہئیں۔ لیکن وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج آپ جو بھی ڈیزائن کریں گے، اسے اگلے 50 سالوں تک لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔ یہ ریلوے اور کیرالہ کے لئے وزیر اعظم مودی کا وژن ہے۔ '
    Published by:sibghatullah
    First published: