உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ترقی کے ذریعہ ہی بی جے پی کرناٹک الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے: مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

    وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

    نئی دہلی۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے بگل بجاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا ہے کہ ترقی ،تنظیم کے استحکام اور عوام کے بھروسہ کے حصول کے ذریعہ بی جے پی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے بگل بجاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا ہے کہ ترقی ،تنظیم کے استحکام اور عوام کے بھروسہ کے حصول کے ذریعہ بی جے پی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے نئی دہلی میں کرناٹک اسمبلی کے پارٹی امیدواروں ،پارٹی کے لیڈران ،عوامی منتخب نمائندوں اوردیگر کے ساتھ مودی ایپ کے ذریعہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ’’ہم ترقی ،تنظیم کے استحکام اور عوام کے بھروسہ کے حصول کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم عوام کو گمراہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل نہیں کرناچاہتے ۔


      وزیر اعظم نے ترقی کی سیاست کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کرناٹک کی ترقی کیلئے سہ شاخی ایجنڈہ ہے۔ یہ ایجنڈہ ترقی ،تیز تر ترقی اور ہمہ گیر ترقی ہے۔ بی جے پی نے ترقی کی سیاست کو ابتدائی اہمیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دوسری پارٹی ترقی پر بات نہیں کرسکتی کیونکہ وہ اس کا تعین نہیں کرسکتی ۔ یہ ان جماعتوں کے لئے نا قابل قبول ہے جو تقسیم پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔


      مودی نے کہا کہ ہم نے حکمرانی فراہم کی ہے اور ترقی کے ماڈل کی بنیا د پر ہی انتخابات میں مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سیاست کا کلچر اصل دھارے والی کانگریس کے غلط کاموں اور گناہوں سے وابستہ ہے۔ ملک کی سیاست کو صاف اُس وقت بنایاجا سکتا ہے جب کانگریس کے کلچر سے اس کو پاک کریں گے۔

      First published: