کیرالہ میں زبردست سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہوئے 19512 کروڑ روپئے کے نقصان کی رپورٹ کے بیچ ریاست کے 11 اضلاع میں ریڈ الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ خلیج بنگال میں بنے دباو کے علاقہ کے سبب یہاں ایک بار پھر بھاری بارش ہونے کا اندیشہ ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کیرالہ کو 500 کروڑ روپیہ کی عبوری مدد کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے ہفتے کے روز کیرالہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب کی وجہ سے غیر ناگہانی موت اور املاک کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
اس سے پہلے، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور 100 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔
مودی نے عبوری ریلیف کے علاوہ قدرتی آفات متاثرین کے ورثاء کو دو دو لاکھ روپے اور شدید زخمی افراد کو 50 ہزار روپے کی عبوری امداد وزیر اعظم قومی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے دیئے جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انشورنس کمپنیوں کو معاوضہ کے لئے خصوصی کیمپ لگانے اور سوشل سیکورٹی اسکیم کے تحت مستفیدین کو معاوضے کی رقم وقت پر جاری کئے جانے اور فصل انشورنس اسکیم کے مستفیدین کسانوں کے دعوے کو جلد نمٹانے کی بھی ہدایت دی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔