BIMSTEC Summit: وزیراعظم مودی آج بیمسٹک چوٹی کانفرنس میں ہوں گے شامل
BIMSTECمیں شرکت کریں گے وزیراعظم مودی۔ (فائل فوٹو)
اس مرتبہ سری لنکا 'بے آف بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن' (BIMSTEC) کانفرنس کی بطور چیئرمین میزبانی کرے گا۔ بیمسٹک میں ہندوستان کے علاوہ بنگلہ دیش، میانمار، تھائی لینڈ، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 30 مارچ کو سات ممالک کے 'BIMSTEC' گروپ کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ڈیجیٹل طور پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں گروپ کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیوی دیوتاؤں کے خلاف متنازعہ پوسٹس پر Delhi HC نے ٹوئٹر کی سرزنش کی
اس مرتبہ سری لنکا 'بے آف بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن' (BIMSTEC) کانفرنس کی بطور چیئرمین میزبانی کرے گا۔ بیمسٹک میں ہندوستان کے علاوہ بنگلہ دیش، میانمار، تھائی لینڈ، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا، ’وزیر اعظم نریندر مودی 30 مارچ کو پانچویں BIMSTEC چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ سمٹ ڈیجیٹل طور پر منعقد کی جائے گی اور اس کی میزبانی BIMSTEC کے موجودہ صدر سری لنکا کرے گا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ بسمٹیک کے سینئر حکام کا اجلاس 28 مارچ کو ہوگا اور گروپ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 29 مارچ کو ہوگا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر 28 مارچ سے 30 مارچ تک سری لنکا کا دورہ کریں گے اور BIMSTEC وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔