PM Modi: آج سے پی ایم مودی کا کرناٹک کا دو روزہ دورہ، کئی پروجیکٹس کا کریں گے افتتاح
وزیر اعظم نریندر مودی
بنگلورو میں متعدد ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم مہاراجہ کالج گراؤنڈ میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کے لیے پیر کے روز یعنی آج ہوائی جہاز سے میسور کے لیے روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی پیر اور منگل کو کرناٹک میں بنگلورو میں کئی پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔ ہندوستان کا پہلا ایئر کنڈیشنڈ ریلوے اسٹیشن، کونکن ریلوے لائن کی 100 فیصد بجلی کاری، 150 ٹکنالوجی ہب کا آغاز، اور آٹھویں بین الاقوامی یوگا دن میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ میسور میں بھی کئی تقریبات ہوں گے۔
بنگلورو میں متعدد ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم مہاراجہ کالج گراؤنڈ میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کے لیے پیر کے روز یعنی آج ہوائی جہاز سے میسور کے لیے روانہ ہوں گے۔
بنگلورو پی ایم مودی بنگلورو مضافاتی ریل پروجیکٹ (BSRP) کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جو دارالحکومت کو اس کے مضافاتی علاقوں اور سیٹلائٹ ٹاؤن شپس سے جوڑے گا۔ یہ پروجیکٹ 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جانا ہے، اس میں چار راہداریوں کا تصور کیا گیا ہے جس کی کل لمبائی 148 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ وزیر اعظم ’بنگلورو کینٹ‘ کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور یسونت پور جنکشن ریلوے اسٹیشن کو بالترتیب تقریباً 500 کروڑ روپے اور 375 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔
اس تقریب کی ایک اور خاص بات ہندوستان کے پہلے ایئر کنڈیشنڈ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح بھی ہے۔ جو کہ سر ایم ویزویشورایا ریلوے اسٹیشن بائیپپناہلیہ ہے۔ اسے جدید ہوائی اڈے کی طرز پر 315 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم روہا (مہاراشٹرا) سے ٹھوکر (کرناٹک) تک کونکن ریلوے لائن (تقریبا 740 کلومیٹر) کے 100 فیصد برقی کاری کے آغاز کے ایک حصے کے طور پر اڈپی، مڈاگاؤں اور رتناگیری سے برقی ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ 1,280 کروڑ سے زیادہ کی لاگت سے برقی کاری کی گئی ہے۔
اس دوران نریندر مودی ریلوے لائن کو دوگنا کرنے کے دو پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ جس میں ارسیکیرے سے تمکورو (تقریبا 96 کلومیٹر) اور یلہنکا سے پینوکونڈا (تقریبا 120 کلومیٹر) شامل ہے۔ جو کہ بالترتیب مسافر ٹرینوں اور MEMU سروس کو جھنڈی دکھا کر شروع کیا جائے گا۔
پروگرام کے دوران مودی شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے بنگلورو رنگ روڈ پروجیکٹ کے دو حصوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔