ہوم » نیوز » وطن نامہ

وزیر اعظم مودی کا قوم کے نام خطاب : لاک ڈاون نے کورونا پر قابو پایا ، ان لاک میں لاپروائی سے بڑھی تشویش

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اب ہم ان لاک ٹو میں داخل ہورہے ہیں اور ایسے وقت میں داخل ہورہے ہیں جب سردی ، زکام اور بخار کا موسم بھی شروع ہونے والا ہے ۔ ہمیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی کا قوم کے نام خطاب : لاک ڈاون نے کورونا پر قابو پایا ، ان لاک میں لاپروائی سے بڑھی تشویش
وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران ملک کی اولین ترجیح رہی کہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں کہ کسی غریب کے گھر میں چولہا نہ جلے ۔ مرکزی حکومت ہو ، ریاستی حکومتیں ہوں یا سول سوسائٹی کے لوگ ہوں ، سبھی نے پوری کوشش کی کہ اتنے بڑے ملک میں ہمارا کوئی غریب بھائی بہن بھوکا نہ سوئے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو چھٹی مرتبہ قوم کے نام خطاب کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اب ہم ان لاک ٹو میں داخل ہورہے ہیں اور ایسے وقت میں داخل ہورہے ہیں جب سردی ، زکام اور بخار کا موسم بھی شروع ہونے والا ہے ۔ ہمیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ لاک ڈاون نے کورونا سے لوگوں کو بچایا ہے ۔ لیکن اب ان لاک کے ساتھ لاپروائی بھی شروع ہوگئی ہے ۔ اب لاپروائی بڑھ رہی ہے جو تشویش کی وجہ ہے ۔


وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں کو مفت راشن کی اسکیم کو پانچ مہینے بڑھایا جارہا ہے ۔ اب یہ اسکیم نومبر تک ملک میں لاگو رہے گی ۔ اس اسکیم کے تحت غریبوں کو پانچ کلو مفت گیہوں یا چاول اور ایک کل چنا دیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کو نومبر تک لاگو کرنے میں ۹۰ ہزار کروڑ کا اضافی خرچ آئے گا ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جب سے یہ اسکیم شروع ہوئی ہے، تب سے نومبر تک اس میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ تک کا خرچ آئے گا ۔


بتادیں کہ ملک میں کورونا وائرس کا قہر پھیلنے کے بعد سے وزیر اعظم مودی کا یہ ملک کے نام چھٹا خطاب تھا ۔ گزشتہ مرتبہ وزیر اعظم مودی نے 12 مئی کو قوم کے نام خطاب کیا تھا ، جس میں انہوں نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا تھا ۔ اس سے پہلے 14 اپریل کو وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں لاک ڈاون کے دوسرے مرحلہ کا اعلان کیا تھا ۔


قبل ازیں تین اپریل کو وزیر اعظم مودی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے لوگوں سے دئے جلانے کی اپیل کی تھی ۔ وزیر اعظم مودی نے کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاون کا اعلان کرنے کیلئے 24 مارچ کو قوم سے خطاب کیا تھا ۔ 19 مارچ کو وزیر اعظم مودی نے اس بحران کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ملک میں ایک دن کیلئے جنتا کرفیو کا اعلان کیا تھا ۔
First published: Jun 30, 2020 03:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading