ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

آئی ٹی سائنس کانگریس کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا : ڈیجیٹل انڈیا کی سمت بڑھ رہا ہے ملک

وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آئی ٹی پر باوقار سائنس کانگریس اور نیسکام انڈیا لیڈرشپ کا رسمی طورپر آغاز کیا

  • UNI
  • Last Updated: Feb 19, 2018 03:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آئی ٹی سائنس کانگریس کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا : ڈیجیٹل انڈیا کی سمت بڑھ رہا ہے ملک
وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

حیدرآباد: وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آئی ٹی پر باوقار سائنس کانگریس اور نیسکام انڈیا لیڈرشپ کا رسمی طورپر آغاز کیا۔انہوں نے 80سے زائد ممالک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیجیٹل انڈیا کی سمت بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سمت میں صرف حکومت کی مساعی ہی کافی نہیں ہوگی۔یہ کہتے ہوئے کہ ڈیجیٹل لین دین کے نتیجہ میں سرکاری خزانہ میں بچت ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ جن دھن اسکیم کے ذریعہ 57,000 کروڑروپئے جمع کئے گئے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ ایک لاکھ مواضعات کو آپٹیکل فائبر ڈیجیٹل نٹ ورکنگ سے جوڑا گیا اور 60ملین افراد ملک میں ڈیجیٹل خواندہ ہوئے ہیں۔تین روزہ تقریب میں 50سیشنز ہوں گے جس میں دنیا بھر سے تقریبا200افراد خطاب کریں گے۔مرکزی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد مہمان خصوصی تھے۔

First published: Feb 19, 2018 03:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading