ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں بیرون ممالک مقیم ہندوستانیوں کی بھرپور حمایت : مودی

وزیر اعظم مودی نے کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف لڑائی اور ملک کی ترقی میں تارکین وطن کی شراکت کی ستائش کرتے ہوئے آج یہاں کہا کہ ان کی حکومت تارکین وطن کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے ہر طرح کی مدد اور تعاون دینے کے لئے پابند عہد ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jan 08, 2017 06:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں بیرون ممالک مقیم ہندوستانیوں کی بھرپور حمایت : مودی
File Photo : PTI

بنگلور: وزیر اعظم مودی نے کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف لڑائی اور ملک کی ترقی میں بیرون ممالک مقیم ہندوستانیوں کی شراکت کی ستائش کرتے ہوئے آج یہاں کہا کہ ان کی حکومت تارکین وطن کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے ہر طرح کی مدد اور تعاون دینے کے لئے پابند عہد ہے اور 'برین ڈرین کو برین گین میں تبدیل کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے اور بیرون ملک ملازمت کے خواہاں ہندوستانیوں کے لئے خصوصی مہارت سازی اسکیم بھی شروع کی جائے گی۔

وزیر اعظم مودی نے آج یہاں 14 ویں بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک میں کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف جو جنگ چھیڑی ہے، اس پر انہوں  نے حمایت کی ہے اور ہم ان کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک میں رہنے والے تین کروڑ سے زیادہ ہندوستانیوں کی حفاظت و سلامتی بہت اہم ہے اور ہم ان کی حفاظت کا پورا خیال رکھیں گے اور انہیں ہر طرح کی مدد اور تعاون دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی فلاح و بہبود کے تئیں موجودہ حکومت پرعزم ہے اور انہوں نے بیرونی ممالک میں ہندوستانی سفارتخانوں سے کہا ہے کہ ان کی ہر طرح کےمسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

First published: Jan 08, 2017 01:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading