حیدرآباد میں PM مودی کے استقبال کیلئے نہیں پہنچے CM چندر شیکھر راو، CMO نے دیا یہ جواب
حیدرآباد میں PM مودی کے استقبال کیلئے نہیں پہنچے CM چندر شیکھر راو، CMO نے دیا یہ جواب
PM Narendra Modi in Hyderabad: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو (K Chandrashekar Rao) ہفتہ کو یہاں ہوائی اڈہ پر وزیر اعظم مودی (PM Narendra Modi) کی آمد کے دوران غیر حاضر رہے ۔
حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو (K Chandrashekar Rao) ہفتہ کو یہاں ہوائی اڈہ پر وزیر اعظم مودی (PM Narendra Modi) کی آمد کے دوران غیر حاضر رہے ۔ مودی گیارہویں صدی کے سنت شری رامانوجاچاریہ کی یاد میں اسٹیچو آف ایکولیٹی قوم کے نام وقف کرنے اور آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کی 50 ویں سالانہ تقریب کی شروعات کرنے کیلئے دوپہر یہاں پہنچے ہیں ۔
گورنر تملی سائی سوندرراجن، مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی اور تلنگانہ کے وزیر تلسانی شرینواس یادو ان وی آئی پی لوگوں میں شامل تھے ، جنہوں نے ہوائی اڈے پر وزیرا عظم مودی کا استقبال کیا ۔ راو کی آفیشیل رہائش گاہ پرگتی بھون کے ذرائع نے پی ٹی آئی ۔ بھاشا کو بتایا کہ وزیر اعلی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، کیونکہ وہ بخار سے متاثر ہیں ۔
سی ایم او سے جاری لیٹر میں کیا کہا گیا
حالانکہ وزیرا علی شام کو اسٹیچیو آف ایکولیٹی کو وقف کرنے کے پروگرام میں شامل ہوں گے ۔ وزیر اعلی دفتر ( سی ایم او) کے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ تلسانی شرینواس یادو کو آج دورے کے دوران وزیر اعظم کی آمد اور روانگی کے وقت ان کا استقبال کرنے اور رخصت کرنے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
ICRISAT کی 50 سالہ گولڈن جوبلی تقاریب کا کیا افتتاح
وہیں دوسری طرف وزیر اعظم مودی نے ICRISAT کی 50 سالہ گولڈن جوبلی تقاریب کا افتتاح کیا۔ نیز پی ایم مودی نے ICRISAT کیمپس میں منعقد کی گئی نمائش کا بھی مشاہد ہ کیا ۔ یہاں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ICRISAT کے پاس زراعت کو آسان اور پائیدار بنانے میں دوسرے ممالک کی مدد کرنے میں 5 دہائیوں کا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ، میں امید کرتا ہوں کہ ICRISATہندوستان کے زرعی شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی مہارت فراہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 2070 تک Zero Carbonکا ہدف مقرر کیا ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے ماحولیات کے لیے طرز زندگی کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا ہے اور پرو پلانیٹ پیپل موؤمنٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یہ ایک ایسی تحریک ہے، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے اور ہر فرد کو آب و ہوا سے جوڑتی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔