ہوم » نیوز » وطن نامہ

India Ideas Summit: ہندوستان مواقع کی زمین کے طور پر ابھر رہا ہے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے انڈیا آئیڈیاز سمٹ میں کہا کہ ہندوستان کو لےکر پوری دنیا میں مثبت ماحول نظر آرہا ہے۔ ایسا اس وجہ سے ہورہا ہے کیونکہ ہندوستان کھلے پن، مواقع اور تکنیک کا ایک بہترین مشترک دنیا کو دے رہا ہے۔

  • Share this:
India Ideas Summit: ہندوستان مواقع کی زمین کے طور پر ابھر رہا ہے: وزیر اعظم مودی
India Ideas Summit: ہندوستان مواقع کی زمین کے طور پر ابھر رہا ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے انڈیا آئیڈیاز سمٹ (India Ideas Summit) کو خطاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان پوری دنیا کے لئے مواقع کی زمین بن کر ابھرا ہے۔ حال کے وقت میں گلوبل اکنامی اہلیت اور حالات کو موافق بنانے کے لئے کام کرتی رہی ہے، لیکن اس سب کے درمیان ہم سب سے بڑی بات بھول گئے۔ وہ یہ کہ باہری جھٹکوں کےخلاف دوبارہ کیسے کھڑا ہوا جائے۔ ہندوستان نے خود انحصار (آتم نربھر) ہندوستان کی شروعات کرکے ایک خوشحال دنیا اور مضبوط ملک کی طرف قدم بڑھائے ہیں اور اس کے لئے ہم آپ کی پارٹنرشپ کا انتظار کر رہےہیں۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کو لے کر پوری دنیا میں مثبت ماحول نظر آرہا ہے۔ ایسا اس وجہ سے ہورہا ہے کیونکہ ہندوستان کھلے پن، مواقع اور تکنیک کا ایک بہترین مشترک دنیا کو دے رہا ہے۔ ہندوستان لوگوں اور گورننس میں کھلے پن کو بڑھاوا دیتا ہے۔ ہندوستان نے زرعی میدان میں تاریخی سدھار کئے ہیں۔ اس میدان میں سرمایہ کاری کے امکانات ہیں، جیسے مشینری اور سپلائی چین منیجمنٹ، ریڈی ٹو ایٹ، مچھلی پالن اور آرگیننگ فارمنگ میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ جب کھلا بازار ہوتا ہے تو مواقع بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ ہندوستان بزنس ریٹنگس میں بہتر کر رہا ہے۔ خاص طور پر از آف ڈوئنگ بزنس کی ریٹنگس میں۔ انہوں نے توانائی کے میدان میں بھی سرمایہ کاری کی گزارش کی ہے۔


 

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 22, 2020 10:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading