اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نیو انڈیا کی ترقی کا 'انجن' بنے گا اوڈیشہ: وزیراعظم مودی

    وزیراعظم نریندر مودی

    وزیراعظم نریندر مودی

    وزیراعظم نے اوڈیشہ میں مختلف اسکیموں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا 'مرکزی حکومت اوڈیشہ کی مکمل ترقی کےلئے وقف ہے'۔

    • Share this:
      وزیراعظم نریندرمودی نے پیرکواوڈیشہ کے بھونیشورمیں 14500 کروڑ کی اسکیموں کا افتتاح کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک بھی موجود تھے۔ وزیراعظم اوڈیشہ کے کھوردھا میں بڑی ریلی میں بھی شامل ہوئے۔ ان کے ساتھ مرکزی وزیردھرمیندرپردھان اورآئی اے ایس سے لیڈر بنیں اپراجتا سارنگی بھی شامل ہوئیں۔

      وزہراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت اوڈیشہ کی مکمل ترقی کے لئے وقف ہے۔ اوڈیشہ انفراسٹرکچرسے لے کرہرشخص کی ترقی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلا تا ہوں کہ یہ کام مسلسل جاری رہے گا۔ پائیکا کے ہیرو کی عزت افزائی کے ساتھ ساتھ اوڈیشہ کی روحانی امیروراثت کو دنیا کے سامنے لانے کا کام بھی کیا جارہا ہے۔ کٹک ضلع کے للت گری میں آرکیولوجی میوزیم کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔

      نریندرمودی نے کہا کہ طریقوں اوروسائل کی ترقی تب تک نامکمل ہے جب تک ثقافتی ترقی اس سے نہیں جڑجاتی۔ ملک کی پہلی جنگ آزادی میں اہم کردارنبھانے والے پائیکا کرانتی کے 200 سال پورے ہونے پرایک خاص ڈاک ٹکٹ اورسکہ بھی آج جاری کیا گیا ہے۔



      انہوں نے کہا کہ مشرقی ہندوستان کو پائپ سے گیس پہنچانے کی سمت میں "پردھان منتری اورجا گنگا یوجنا" تیزرفتاری سے چل رہی ہے۔ اسی کے تحت آج جگدیش پور، ہلدیا، بوکارو، دھامرا پائپ لائن پروجیکٹ کے بوکارو- آنگل سیکشن کا سنگ بنیاد آج رکھا گیا ہے۔

       وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مجھے نوجوانوں کو آئی آئی ٹی بھونیشوروقف کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس کی تعمیر میں 1260 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ یہ نہ صرف نوجوانوں کے خوابوں کا مرکزہوگا بلکہ روزگارکے مواقع بھی پیدا کرے گا۔



      انہوں نے کہا کہ تیل اورگیس کے علاقوں میں اوڈیشہ کا مستقبل بڑا روشن ہے۔ یہاں کے نوجوانوں کے لئے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ 1200 کلو میٹر کی پائپ لائن اوڈیشہ کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش اورتلنگانہ کی پٹرولیم ضرورتوں کو بھی پورا کرے گی۔

      تعلیم کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت پربھی مرکزی حکومت پوری سنجیدگی سے دھیان دے رہی ہے۔ اسی جذبات کے ساتھ کھوردھا- بھونیشور میں بنے ای ایس آئی سی اسپتال میں ہوئی توسیع کا کام بھی پورا کیا جاچکا ہے۔ آج جدید سہولیات سے لیس اس اسپتال کو بھی عوام کے لئے وقف کیا گیا ہے۔
      First published: