Hyderabad: حیدرآباد گینگ ریپ کیس میں چوتھا ملزم گرفتار، ابھی تک ایک ملزم مفرور، جانیے تازہ تفصیلات
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، ریاستی بی جے پی صدر اور ایم پی کو لکھے کھلے خط میں بندی سنجے کمار نے کچھ سیاسی طور پر بااثر لوگوں کے رشتہ داروں کے مبینہ ملوث ہونے کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا۔
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، ریاستی بی جے پی صدر اور ایم پی کو لکھے کھلے خط میں بندی سنجے کمار نے کچھ سیاسی طور پر بااثر لوگوں کے رشتہ داروں کے مبینہ ملوث ہونے کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا۔
تلنگانہ پولیس (Telangana Police) نے اتوار کے روز حیدرآباد گینگ ریپ کیس (Hyderabad gang rape case) کے چوتھے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس ملزم کو حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقے میں گزشتہ ہفتے ایک نوعمر لڑکی کی عصمت دری کے سلسلے میں حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا، اس ملزم کو بھی نابالغ بتایا جارہا ہے۔
کیس کا پانچواں ملزم تاحال مفرور ہے۔ اس معاملے میں اب تک تین نابالغوں سمیت مجموعی طور پر چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سے قبل دو نابالغوں کو ہفتہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 18 سالہ شخص کو 3 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جوبلی ہلز کے انسپکٹر ایس راج شیکھر ریڈی نے کہا کہ پانچواں ملزم ابھی تک مفرور ہے۔ ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب کل چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
چونکہ اس واقعہ میں ملزم نوعمر لڑکوں میں سے ایک پر الزام ہے کہ وہ اقتدار پر قابض لیڈر کا بیٹا ہے، اپوزیشن بی جے پی اور کانگریس نے سی بی آئی جانچ کے اپنے مطالبے کو تیز کر دیا۔ بی جے پی کے ایم ایل اے ایم راگھونندن راؤ نے ایک پریس کانفرنس میں کچھ تصویریں دکھائیں اور الزام لگایا کہ اس میں اے آئی ایم آئی ایم ایم ایل اے کے بیٹے کی اس معاملے میں ’ملوثیت‘ ظاہر ہوتی ہے۔
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، ریاستی بی جے پی صدر اور ایم پی کو لکھے کھلے خط میں بندی سنجے کمار نے کچھ سیاسی طور پر بااثر لوگوں کے رشتہ داروں کے مبینہ ملوث ہونے کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کی کم از کم ذمہ داری ہے کہ وہ سی بی آئی انکوائری کرے جب حکمران ٹی آر ایس کی دوست پارٹی اے آئی ایم آئی ایم سے تعلق رکھنے والوں کے کنبہ کے افراد کے ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے۔ انہوں نے تلنگانہ میں پبس کو بند کرنے پر زور دیا۔ کمار نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال، 'نشہ آور ادویات' کے مسئلہ پر بڑھتی ہوئی تشویش اور ریاست میں پچھلے آٹھ سال کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک آل پارٹی میٹنگ بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔
پولیس نے جمعہ کو بتایا تھا کہ نوعمر لڑکی کو 28 مئی کو یہاں ایک پب میں دن کی پارٹی کے لیے گئی تھی، اس کے ساتھ پانچ افراد نے اجتماعی عصمت دری کی، جن میں تین نابالغ بھی شامل تھے۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ لڑکی کے ساتھ ملٹی پرپز وہیکل (MPV) میں جنسی زیادتی کی گئی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔