உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Work Visa: سعودی عرب میں ورک ویزا کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ہوگا لازمی

    پاسپورٹ آفس (Passport office) کے علاوہ ریاستی پولیس بھی سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے۔

    پاسپورٹ آفس (Passport office) کے علاوہ ریاستی پولیس بھی سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے۔

    پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا لازمی اصول نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں کچھ عرصے سے پہلے سے موجود ہے اور اسے ممبئی میں لاگو کیا جانا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ سمیت تمام جنوبی ریاستیں ویزا پروسیسنگ کے لیے ممبئی میں سعودی قونصلیٹ سے رجوع کرتی ہیں۔

    • Share this:
      جدہ: سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند تمام ہندوستانیوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (Police Clearance Certificate) پیش لازمی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ممبئی میں سعودی عرب کے قونصل خانے نے ٹریول ایجنٹوں کو کسی بھی ایمپلائمنٹ ویزا (employment visa) کی توثیق کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا اصول 22 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

      پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا لازمی اصول نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں کچھ عرصے سے پہلے سے موجود ہے اور اسے ممبئی میں لاگو کیا جانا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ سمیت تمام جنوبی ریاستیں ویزا پروسیسنگ کے لیے ممبئی میں سعودی قونصلیٹ سے رجوع کرتی ہیں۔

      پاسپورٹ آفس تھانوں کی درخواست پر پی سی سی جاری کریں گے۔ اسی طرح کا طریقہ پہلے ہی خلیجی خطے میں کویت میں موجود ہے۔ ملک کی شبیہ کو جرائم سے پاک رکھنے کے لیے پی سی سی اصول لاگو کیا جا رہا ہے۔ یہ نظام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صرف قانون کی پاسداری کرنے والے ممکنہ ملازمین ہی کام کرنے کے لیے سعودی عرب آئیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      پاسپورٹ آفس (Passport office) کے علاوہ ریاستی پولیس بھی سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے۔ تلنگانہ میں ایک درخواست دہندہ آن لائن pvc.tspolice.gov.in کے ذریعے درخواست دے سکتا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: