உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیپو سلطان پر سیاست جاری ، وی ایچ پی کا کرناٹک بند کا اعلان، وارثین نے پی ایم سے مداخلت کی اپیل کی

    بنگلورو : کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی جینتی منانے کو لے کر تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف وشو ہندو پریشد نے آج اس معاملے پر بند کا اعلان کیاہےوہیں پورے تنازعہ کو بی جے پی سیاسی رنگ دینے کی کوشش میں بھی مصروف ہوگئی ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو : کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی جینتی منانے کو لے کر تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف وشو ہندو پریشد نے آج اس معاملے پر بند کا اعلان کیاہےوہیں پورے تنازعہ کو بی جے پی سیاسی رنگ دینے کی کوشش میں بھی مصروف ہوگئی ہے۔

      بی جے پی نے کرناٹک میں حالیہ جھڑپ کے لئے کرناٹک کی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کانگریس صدر سونیا گاندھی پر نشانہ سادھا ہے۔

      بی جے پی نے طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس حکومت ریاست میں گزشتہ تین دنوں سے ماحول خراب کررہی ہے۔ تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور دو جانے مانے لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ کیا سونیا گاندھی کرناٹک میں بھی جاکر مارچ کریں گی؟

      ادھر پورے تنازعہ میں ٹیپو سلطان کے وارثین نے وزیر اعظم مودی سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیپو سلطان کے ایک وراث انور شاہ کا کہنا ہے کہ 'ٹیپو سلطان کی تاریخ کو مسخ کرنے کے لئے جان بوجھ کر یہ احتجاج کئے جا رہے ہیں۔

      غور طلب ہے کہ کرناٹک حکومت کے ٹیپو سلطان کی جینتی منانے کے فیصلے کا وشوہندو پریشد اور دیگر ہندو تنظیم مخالفت کر رہی ہیں۔

      First published: