نئی دہلی۔ حیدرآباد یونیورسٹی میں دلت طالب علم روہت ویملا کی خودکشی کے معاملے میں طالب علموں کا مظاہرہ آج پانچویں دن بھی جاری ہے۔ اس معاملے پر سیاست تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سمیت تمام رہنماؤں کے حیدرآباد یونیورسٹی پہنچنے کے بعد آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کیمپس پہنچے۔ یہاں کیجریوال احتجاجی طلبہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ روہت کے اہل خانہ سے بھی ملیں گے۔
روہت کی موت پر سیاست گرم ہے۔ اسے لے کر پورا اپوزیشن مرکزی حکومت پر حملہ آور ہے۔ اسے لے کر انسانی وسائل کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کل صفائی دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کو دلت بمقابلہ غیر دلت سے نہ جوڑا جائے۔
کیس کے طول پکڑنے کے بعد مرکزی حکومت نے کہا کہ یہ دلت بمقابلہ غیر دلت کا مسئلہ نہیں ہے۔ جبکہ، مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے صفائی دی کہ انہوں نے روہت کو معطل کرنے کے لئے یونیورسٹی پر دباؤ نہیں ڈالا تھا۔ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ اس مسئلے کو ذات پات کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ذات کا مسئلہ نہیں ہے۔ اس معاملے کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے حیدرآباد یونیورسٹی کے دلت طالب علم روہت ویملا کی خود کشی کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت اور ان کے سینئر وزراء کی طرف سے کی گئی ناانصافی اور تشدد کا شکار ہو کر روہت خودکشی پر مجبور ہوا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔