بنگلورو: امبیڈکر بھون میں سی اے اے، این آرسی اور این پی آر پر سیمپوزیم کا انعقاد عمل میں آیا۔ شہر کی مختلف وکلاء تنظیموں نے اس سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ سپریم کورٹ کے مشہور ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نےکہا کہ انہیں امید ہےکہ سپریم کورٹ سی اے اے کو مسترد کرے گا۔ پرشانت بھوشن نےکہا کہ حکومت ملک کے دستور اور تہذیب کوٹھیس پہنچارہی ہے۔ اس لئے خواتین اور نوجوان سڑکوں پر اترآئے ہیں۔ پورے ہندوستان میں سی اے اے کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں۔
پرشانت بھوشن نے کہاکہ اس وقت اچھائی اور برائی کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ ہمیشہ برائی پراچھائی کی فتح ہوئی ہے۔ اس باربھی یہی ہوگا۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس گوپال گوڈا نےکہاکہ شہریت ترمیمی قانون غیرآئینی ہے۔ مذہب کی بنیاد پراگر ظلم وستم کو وجہ بتا کر قانون میں ترمیمی کی گئی ہے تو حکومت نے سری لنکا، مینمار،بھوتان،نیپال،تبت کے مظلومین کوکیوں قانون سے باہر رکھا۔

جسٹس گوپال گوڈا نے کہاکہ سی اے اے کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں کرناٹک ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ بالن نے کہا کہ ہٹلر کےنظریات سے متاثر ہوکر بی جے پی حکومت سی اے اے جیسا خطرناک قانون نافذ کررہی ہے۔ اس سمپوزیم میں کثیر تعداد میں بنگلورو کے وکلاء، دانشوران اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔