ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا 26 ویں اجلاس عام 9 فروری کو ، اکبر الدین اویسی کی نگرانی میں تیاریاں جاری

حیدرآباد میں ہونے والے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے 26ویں اجلاس عام کی تیاریاں تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی نگرانی میں جاری ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 28, 2018 02:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا 26 ویں اجلاس عام 9 فروری کو ، اکبر الدین اویسی کی نگرانی میں تیاریاں جاری
اکبر الدین اویسی ۔ فائل فوٹو

حیدرآباد: حیدرآباد میں ہونے والے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے 26ویں اجلاس عام کی تیاریاں تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی نگرانی میں جاری ہیں۔ یہ اجلاس اویسی اسپتال کنچن باغ کے احاطے میں نو تعمیر کردہ عصری انڈور اسٹیڈیم میں 9 تا 11فروری منعقد ہوگا۔ انڈور اسٹیڈیم میں اجلاس کے شرکاء کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ عصری و آرام دہ نشستوں‘ بہتر ساونڈ سسٹم‘ نماز گاہ‘ وضو خانے‘ طعام خانوں کے علاوہ خاتون شرکاء کے لئے علحدہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اجلاس میں پرسنل لا بورڈ کے ملک بھر سے آنے والے تقریباً پانچ سو مندوین‘ اراکین‘ مبصرین‘ ارکان عاملہ شرکت کریں گے۔ اجلاس کے مقام پر عصری سہولتوں سے لیس ایک میڈیا سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ پارکنگ کے وسیع تر انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔

پروگرام کے مطابق نو فروری کی شام پرسنل لا بورڈ کی عاملہ کا اجلاس‘ صدر رابع حسنی ندوی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ دس اور 11فروری کو اجلاس عام رہے گا۔ 11فروری کی شام دارالسلام میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔

First published: Jan 28, 2018 01:30 PM IST