تین روزہ دورے پر Turkmenistan پہنچے صدر رامناتھ کووند، دیا گیا ’گارڈ آف آنر‘
ترکمنستان میں صدر جمہوریہ کووند کو دیا گیا گارڈ آف آنر۔
ترکمانستان میں ہندوستانی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا، "صدر ریاستی دورے پر اشک آباد پہنچ گئے۔ ترکمانستان میں 12 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے بعد کسی ملک کے سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ترکمانستان کے وزراء نے صدر کا استقبال کیا۔
اشک آباد: ترکمانستان کے تین روزہ دورے پر پہنچے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو یہاں ایک رسمی 'گارڈ آف آنر' دیا گیا۔ اپنے دورے کے دوران، کووند اپنے ترکمان ہم منصب سردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے اور وسائل سے مالا مال وسطی ایشیائی ملک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترکمانستان کے نئے صدر بردی محمدوف کے اقتدار سنبھالنے کے چند دن بعد، آزاد ترکمانستان کا صدر جمہوریہ ہند کا یہ پہلا دورہ ہے۔
President Ram Nath Kovind was received by President Serdar Berdimuhamedov of Turkmenistan and accorded a ceremonial guard of honour on his arrival at the Ashgabat airport. pic.twitter.com/lJsYcb8SWt
— President of India (@rashtrapatibhvn) April 1, 2022
صدر جمہوریہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے ٹویٹ کیا، "صدر کووند اپنے دو ملکوں کے دورے کے پہلے حصے میں اشک آباد پہنچے۔ ترکمان روایات کے مطابق صدر کو ایئرپورٹ پر بچوں نے روٹی اور نمک پیش کیا گیا۔
President Kovind arrived in Ashgabat on the first part of his two-nation visit. As per the Turkmen tradition, the President was offered bread and salt by children at the airport. pic.twitter.com/meTCNkQQhk
— President of India (@rashtrapatibhvn) April 1, 2022
ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر کووند کا استقبال ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے کیا اور اشک آباد ہوائی اڈے پر پہنچنے پر انہیں 'گارڈ آف آنر' دیا گیا۔
ترکمانستان میں ہندوستانی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا، "صدر ریاستی دورے پر اشک آباد پہنچ گئے۔ ترکمانستان میں 12 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے بعد کسی ملک کے سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ترکمانستان کے وزراء نے صدر کا استقبال کیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔