ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

پرینکا گاندھی نے بھائی کے لئے لکھا جذباتی پیغام، راہل گاندھی کے بارے میں بتائی یہ بات

کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس صدر راہل گاندھی نے نامزدگی داخل کردی ہے۔ نامزدگی بھرنے کے بعد راہل گاندھی نے روڈ شو بھی کیا۔

  • Share this:

کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس صدر راہل گاندھی نے نامزدگی داخل کردی ہے۔ نامزدگی بھرنے کے بعد راہل گاندھی نے روڈ شو بھی کیا۔ اس دوران ان کی بہن پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ موجود رہیں۔ اسی درمیان پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر بھائی کیلئے جذباتی پیغام لکھا۔ پرینکا گاندھی نے ٹویت کرتے ہوئے راہل گاندھی کو سچا دوست بتایا ہے۔

پرینکا گاندھی نے راہل گاندھی کے کیرالہ وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرچہ زدگی بھرنے کے دوران کی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا، "میرابھائی، میرا سب سے سچادوست ہے۔ ابھی تک میں جن لوگوں کوجانتی ہوں ان میں سے وہ سب سے زیادہ بہادر ہیں۔ وائناڈ اس کادھیان رکھنا۔ وہ آپ کو کبھی جھکنے نہیں دے گا"۔

راہل گاندھی نے نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہا کہ میرا کیرالہ سے انتکابات لڑنے کا  فیصلہ صرف اس پیغام کو آگے بڑھانا ہے جس سے بی جے پی اور آرایس ایس کو پتہ چلا کہ مشرق سے لیکر مغرب تک اور شمال سے لیکر جنوب تک ہندستان ایک ملک ہے۔

First published: Apr 04, 2019 10:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading