بنگلورو۔ بنگلورو کے جیم اسکول میں مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کی یاد میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میموریل ٹرسٹ کے تحت ہوئے اس اجلاس میں دانشوروں، قلم کاروں، ادیبوں نے شرکت کی ۔ ٹیپوسلطان کے تئیں پائی جانے والی غلط فہمیوں کوکس طرح دور کیاجائے اس پرغوروخوض کیا گیا۔ سوال جواب کے وقفہ میں ٹیپوسلطان کےسیکیولرکردار کوعوام سامنے پیش کرنے کے لیے کئی مشورے سامنے آئے۔ اے پی جے عبدالکلام میموریل ٹرسٹ کےصدرسی وائی ایس خان نے کہا کہ ٹیپوسلطان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات حقیقت پرمبنی نہیں ہیں۔
دوردرشن کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انیس الحق نے کہا کہ ٹیپوسلطان کے دور میں شائع فارسی لٹریچرکا اردو، کنڑ اورانگریزی میں ترجمہ کیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر تفصیل سے بتایا گیا کہ کس طرح ٹیپو سلطان نےنہ صرف انگریزوں سے آخری سانس تک ٹکر لی ۔ اس کے علاوہ کس طرح کا نظام حکومت ٹیپو نے پیش کیا ، اس پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔