بھٹکل : ساحلی کنیرا کے منکی میں شہری حقوق اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے قانونی ماہرین اور سماجی کارکنوں کی موجودگی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔ یہ پروگرام کنیرا مسلم خلیج کونسل اورمنکی جماعت المسلمین کی مشترکہ کوششوں سے منعقد کیا گیا تھا ۔
پروگرام میں ملی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ کے عوام و خواص نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر مومنٹ فار جسٹس کے ذمہ داروں نے ای ٹی وی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات میں مسلمانوں کو حکمت عملی سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کوئی نہ کوئی اشتعال انگیز معاملہ شر پسند تنظیمیں اٹھا رہی ہیں ۔ اس لئے کسی بھی معاملہ میں سوچے سمجھے بغیر رد عمل ظاہر کرنا مناسب نہیں ہے ۔ ہر ایک کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔