ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کے یوم شہادت پر بنگلورو، میسور اور سری رنگاپٹن میں تقریبات کا انعقاد

کرناٹک میں آج مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کا یوم شہادت منایاگیا۔ گزشتہ روز ہی کے دن1799میں انگریزوں کے خلاف لڑی گئی میسور کی چوتھی جنگ میں حضرت ٹیپوسلطان شہید ہوئےتھے۔

  • ETV
  • Last Updated: May 05, 2017 08:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کے یوم شہادت پر بنگلورو، میسور اور سری رنگاپٹن میں تقریبات کا انعقاد
کرناٹک میں آج مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کا یوم شہادت منایاگیا۔ گزشتہ روز ہی کے دن1799میں انگریزوں کے خلاف لڑی گئی میسور کی چوتھی جنگ میں حضرت ٹیپوسلطان شہید ہوئےتھے۔

بنگلورو : کرناٹک میں آج مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کا یوم شہادت منایاگیا۔ گزشتہ روز ہی کے دن1799میں انگریزوں کے خلاف لڑی گئی میسور کی چوتھی جنگ میں حضرت ٹیپوسلطان شہید ہوئےتھے۔ یوم شہادت کے موقع پربنگلورو، میسور، سری رنگاپٹن اوردیگرشہروں تقریبات کا انعقاد عمل میں آیا۔

بنگلورو میں ٹیپو پیلیس کے سامنےٹیپوسلطان یونائٹیڈفرنٹ کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کرناٹک میں ٹیپوسلطان سینٹرل یونیورسٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ٹیپوسلطان سینٹرل یونیورسٹی قائم کرنےکا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

خیال رہے کہ کرناٹک میں ہی ایک خاص نظریات کے لوگ ٹیپو کو ہندو مخالف پیش کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں اور اس پوری تاریخ سے انکار کرتے ہیں جو ٹیپو سلطان نے انگریزاں سے لوہا لیتے ہوئے رقم کی تھی ۔ جب جب اس مجاہد آزادی کی یاد کا کوئی موقع ہوتا ہے، تنقید کا دور بھی شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ غنیمت رہا کہ کسی پروگرام کی مخالفت نہیں کی گئی جیسے پہلے کی جاتی رہی ہے ۔

First published: May 05, 2017 08:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading