உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Prophet Muhammad: راجہ سنگھ کے خلاف مزید 2 مقدمات درج، دوبارہ گرفتاری کا امکان

    دو مزید مجرمانہ مقدمات درج کیے گئے ہیں

    دو مزید مجرمانہ مقدمات درج کیے گئے ہیں

    Prophet Muhammad: راجہ سنگھ کے خلاف مظاہرے منگل کی رات سے جاری ہیں۔ جب ان کے خلاف پہلے درج کیے گئے دو مقدمات میں گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔ بدامنی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 31 مظاہرین کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Hyderabad | Karnataka | Mumbai | Lucknow
    • Share this:
      حیدرآباد: بی جے پی کے معطل ایم ایل اے راجہ سنگھ (BJP MLA Raja Singh) کے خلاف پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم (Prophet Muhammad) کے بارے میں تبصرے کرنے پر دو مزید مجرمانہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جو کہ نامپلی اور ملک پیٹ پولیس اسٹیشنوں میں درج کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد کے سینئر پولیس عہدیداروں نے کہا کہ امکان ہے کہ وہ دیگر مقدمات کے تحت رکن اسمبلی کو گرفتار کریں گے۔

      راجہ سنگھ کے خلاف نامپلی اسٹیشن پر آئی پی سی کی دفعہ اے۔ 153، 188، اے۔295، 298، (سی) (بی) (1) 505، (2) 505 اور 506 تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس کے خلاف ملک پیٹ اسٹیشن پر تعزیرات ہند کی دفعہ (اے) 153، (اے) 295، 504، (2) 505 اور 506 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

      راجہ سنگھ کے خلاف مظاہرے منگل کی رات سے جاری ہیں۔ جب ان کے خلاف پہلے درج کیے گئے دو مقدمات میں گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔ بدامنی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 31 مظاہرین کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم راجہ سنگھ اپنی رہائی کے بعد خاموش ہیں۔ اس کے خلاف دبیر پورہ اور افضل گنج پولس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      بدھ کے روز حیدرآباد پولیس نے پرانے شہر کے مختلف حصوں میں تمام پٹرول پمپس کو بھی بند کردیا۔ جیسا کہ راجہ سنگھ کے خلاف مظاہرے جاری تھے، پولیس مشتعل مظاہرین کے ساتھ کوئی موقع نہیں لینا چاہتی تھی۔ جبکہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ چارمینار کو بند کر دیا گیا۔ جب کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے دوسری بات کہی۔ اے ایس آئی کا کہنا ہے کہ اسے ابھی کے لیے کھلا رکھا گیا ہے، لیکن کسی بھی صورت حال میں بند کر دیا جائے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: