உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Prophet row: کیا راجہ سنگھ کودوبارہ کیاجائےگاگرفتار؟ حیدرآبادپولیس سنگھ کی ضمانت کوکرےگی چیلنج؟

    تصویر اے این آئی

    تصویر اے این آئی

    دو دن قبل حیدرآباد پولیس کے ایڈیشنل کمشنر (امن و قانون) ڈی ایس چوہان نے مظاہرین کے ایک گروپ کو بتایا کہ کچھ تکنیکی غلطیوں کی وجہ سے نچلی عدالت نے منگل ہاٹ پولیس کی ریمانڈ رپورٹ کو مسترد کردیا اور راجہ سنگھ کو رہا کردیا۔ Prophet row

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad | Karnataka | Maharashtra | Delhi | bhihar
    • Share this:
      Prophet row: میڈیا ذرائع کے مطابق شہر حیدرآباد کی پولیس ممکنہ طور پر بی جے پی کے معطل ایم ایل اے راجہ سنگھ (Raja Singh) کی ضمانت کو چیلنج کرتے ہوئے سیشن کورٹ میں عرضی داخل کر سکتی ہے۔ کیونکہ پیر کی رات سے ہی مسلسل عوام کا مطالبہ ہے اور پولیس پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ راجہ سنگھ کو اگلے دن یعنی منگل (23 اگست 2022) کے روز گرفتار کر کے ضمانت دے دی گئی۔ نامپلی کورٹ نے قانونی خامیوں کی وجہ سے پولیس کا ریمانڈ قبول نہیں کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ راجہ سنگھ کو آج دوبارہ گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

      ذرائع کے مطابق سرکاری وکیلوں کی ایک مضبوط ٹیم عدالت کے سامنے کیس پر بحث کرے گی۔ پیر کے بعد سے اب تک راجہ سنگھ کے خلاف حیدرآباد اور سائبرآباد پولیس میں آٹھ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق راجہ سنگھ کو سابقہ کسی بھی کیس کے ضمن میں گرفتار کیا جاسکتا ہے اور اس دوران پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف آہانت آمیز ریمارکس پر بھی کارروئی ہوسکتی ہے۔ جس کی وجہ سے شہر حیدرآباد میں معمول کی زندگی میں ہل چل مچی ہوئی ہے اور لوگ احتجاج کررہے ہیں۔

      بدھ کی رات حیدرآباد پولیس نے راجہ سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے والے سینکڑوں مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا۔ یہ احتجاج بنیادی طور پر شاہ علی بندہ کے علاقے میں ہوا، جہاں کئی لوگ جمع تھے۔ جیسے جیسے لوگ بڑھتے گئے، پولیس والے گھروں میں گھس گئے اور کچھ افراد کو ان کے گھروں میں گھس کر گرفتار کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آج یعنی جمعرات کی صبح پولیس نے حراست میں لیے گئے 127 افراد کو رہا کر دیا۔

      دو دن قبل حیدرآباد پولیس کے ایڈیشنل کمشنر (امن و قانون) ڈی ایس چوہان نے مظاہرین کے ایک گروپ کو بتایا کہ کچھ تکنیکی غلطیوں کی وجہ سے نچلی عدالت نے منگل ہاٹ پولیس کی ریمانڈ رپورٹ کو مسترد کردیا اور راجہ سنگھ کو رہا کردیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Hyderabad : ٹی راجا سنگھ کے خلاف احتجاج جاری ، درجنوں مظاہرین کو کیا گیا گرفتار

      اس واقعہ پر برہمی کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے سی بی آئی جانچ کا حکم دیا۔ اس کیس کے ملزمان کو 2004 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کی سماعت احمد آباد میں شروع ہوئی۔ تاہم جب بلقیس بانو نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ گواہوں کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اور سی بی آئی کے ذریعہ جمع کیے گئے شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی، تو سپریم کورٹ نے اگست 2004 میں کیس کو ممبئی منتقل کر دیا۔


      یہ بھی پڑھیں:

      Prophet Muhammad: راجہ سنگھ کے خلاف مزید 2 مقدمات درج، دوبارہ گرفتاری کا امکان



      انہوں نے انہیں بتایا کہ اگلے قدم اٹھانے کے لیے حیدرآباد کمشنر سی وی آنند (C V Anand, Hyderabad Commissioner) کے تحت ایک ٹیم کام کر رہی ہے۔ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اعلیٰ عدالت سے رجوع کریں گے اور کارروائی کریں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: