ہوم » نیوز » No Category

روہت خودکشی معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ ، احتجاجی مظاہرے جاری

بنگلورو : حیدرآباد کے دلت طالب علم روہت ویمولا کی خود کشی کو لے گر بنگلورو میں دلت اور مسلم تنظیموں نے زبردست احتجاج کیا۔ ٹاؤن ہال کے سامنے احتجاج میں مختلف دلت تنظیموں کے ساتھ کرناٹک مسلم متحدہ محاذ اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 04, 2016 08:14 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روہت خودکشی معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ ، احتجاجی مظاہرے جاری
بنگلورو : حیدرآباد کے دلت طالب علم روہت ویمولا کی خود کشی کو لے گر بنگلورو میں دلت اور مسلم تنظیموں نے زبردست احتجاج کیا۔ ٹاؤن ہال کے سامنے احتجاج میں مختلف دلت تنظیموں کے ساتھ کرناٹک مسلم متحدہ محاذ اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

بنگلورو : حیدرآباد کے دلت طالب علم روہت ویمولا کی خود کشی کو لے گر بنگلورو میں دلت اور مسلم تنظیموں نے زبردست احتجاج کیا۔ ٹاؤن ہال کے سامنے احتجاج میں مختلف دلت تنظیموں کے ساتھ کرناٹک مسلم متحدہ محاذ اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔


احتجاجیوں نے کہاکہ مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد دلت اور اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔ حیدرآباد یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی خود کشی دراصل ایک قتل ہے ، جس کے لئے راست طورپر مرکزی حکومت ذمہ دارہے۔


دلت طالب علم روہت ویمولا کی خودکشی کے معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے میسور میں بھی احتجاجی ریلی منعقد کی گئی ۔ شہر کے دلت نواز اور کنڑا نواز تنظیموں نے ریلی میں شرکت کی ۔


مظاہرین کا کہنا تھا کہ روہت نے خودکشی نہیں کی ہے ، بلکہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور دتّاتریا کا پتلا نظر آتش کیا اور ـ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ مرکزی حکومت کو ایک میمورنڈم بھی بھیجا ۔

First published: Feb 03, 2016 07:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading