گلبرگہ : فن و ثقافت کے تاریخی شہر گلبرگہ میں چتر سنتے کے نام سے عوامی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ کھلے آسمان کے نیچے منعقدہ نمائش میں 175 سے زائد فنکاروں کی تخلیقات کو عوام کے روبرو رکھا گیا۔ پینٹگس، تصاویر ، مجسمے و دیگر نمائش کے ساتھ ساتھ فروغ کیلئے بھی عوام کے روبرو رکھے گئے تھے، جس کی چوطرفہ پذیرائی کی جارہی ہے۔
فن کے قدردانوں اور فنکاروں کیلئے گلبرگہ کی زمین ہمیشہ سے ہی زرخیر رہی ہے۔ چتر سنتے کے نام سے اس عوامی نمائش میں انسٹینٹ پوٹریٹ پنٹنگس ، ٹریڈیشنل ڈرائنگس، کیریکچر، وال پنٹنگس، نیچر، ابسٹریکٹ اور ماڈرن پنٹنگس، فوٹو گرافس وغیر ہ نمائش کے ساتھ ساتھ فروخت کیلئے بھی پیش کئے گئے تھے۔ فنکار بھی اس پروگرام میں عوام کے روبرو رہے ۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ اانہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اس نازک فن کی جانب عوام کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
حیدرآباد کرناٹک چیمبر آف کامرس، سنٹرل یونیورسٹی آف کرناٹک گلبرگہ، گلبرگہ یونیورسٹی اور کئی دیگر تنظیموں کے اشتراک سے اس نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا۔
نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد علاقے کے فنکاروں کو عوام کے روبرو متعارف کرانا اور ان کو ایک پلیٹ فارم دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش میں 175 سے زائد پروفیشنلس، بشمول بیچلر اینڈ ماسٹر آف فائن آرٹس کے فن پاروں کو پیش کیا گیا، جو ریاست کے مختلف اضلاع بنگلورو، بیجاپور، رائچور، ہاویری و دیگر مقامات سے آئے تھے۔ منتظمین کے مطابق اس نمائش میں 15 لاکھ روپیوں کی پینٹنگس فروخت ہوئیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔