உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bhagwant Mann Meets PM Modi:پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پی ایم مودی سے کی ملاقات، بتایا کن مسائل پر ہوئی بات؟

    وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات۔

    وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات۔

    وزیر اعلی بننے کے بعد بھگونت مان کی پی ایم مودی سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے رہنما بھگونت مان نے 16 مارچ کو محب وطن بھگت سنگھ کے گاؤں کھٹکر کلاں میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں پنجاب کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: Bhagwant Mann Meets PM Modi:پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد مان نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی نے مجھے جیت پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے مجھے قومی سلامتی پر مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے دو سال تک ہر ایک سال میں 50000 کروڑ کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ مان نے کہا کہ پنجاب کو دوبارہ ملک کی نمبر ون ریاست بنائیں گے۔

      بھگونت مان اور وزیر اعظم کے دفتر نے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔ مان نے لکھا، ’آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور پنجاب کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مجھے پوری امید ہے کہ پنجاب کے سلگتے ہوئے مسئلے کے حوالے سے مرکزی حکومت سے ضروری تعاون حاصل کیا جائے گا۔


      یہ بھی پڑھیں:
      Karnatak: مندر کے سالانہ میلوں میں مسلم تاجروں کے بائیکاٹ پر مولانا محمد سیفی نے کی مذمت

      وزیر اعلی بننے کے بعد بھگونت مان کی پی ایم مودی سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے رہنما بھگونت مان نے 16 مارچ کو محب وطن بھگت سنگھ کے گاؤں کھٹکر کلاں میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں پنجاب کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے بھی مان کو وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی تھی۔ AAP نے پنجاب اسمبلی انتخابات میں 117 میں سے 92 سیٹیں جیتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      امتحانات کاحجاب معاملےسےکوئی تعلق نہیں، Supreme Court نےحجاب مسئلہ پرفوری سماعت سےکیاانکار

      بھگونت مان شام میں دلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال سے ملاقات کریں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: