اگر یہاں سپرمارکیٹ سے کر رہے ہیں خریداری ، تو رہیں ہوشیار
کیا آپ کسی سپر مارکیٹ یا مال میں جس سامان کی پوری قیمت ادا کر رہے ہیں، وہاں سے آپ کو اس ادا قیمت کا پورا سامان مل بھی رہا ہے، اس پر آپ نے کبھی غور کیا ہے؟ اگر نہیں کیا تو اب کیجئے گا ۔
کیا آپ کسی سپر مارکیٹ یا مال میں جس سامان کی پوری قیمت ادا کر رہے ہیں، وہاں سے آپ کو اس ادا قیمت کا پورا سامان مل بھی رہا ہے، اس پر آپ نے کبھی غور کیا ہے؟ اگر نہیں کیا تو اب کیجئے گا ۔
بنگلورو : کیا آپ کسی سپر مارکیٹ یا مال میں جس سامان کی پوری قیمت ادا کر رہے ہیں، وہاں سے آپ کو اس ادا قیمت کا پورا سامان مل بھی رہا ہے، اس پر آپ نے کبھی غور کیا ہے؟ اگر نہیں کیا تو اب کیجئے گا ۔ ہو سکتا ہے مال یا سپر مارکیٹ سے خریدی گئی پیکنگ کا وزن اس پر لکھے یا بتائے وزن سے کم ہو۔ ایسی شکایتیں فی الحال بنگلورو میں کافی مل رہی ہیں۔ اس پر متعلقہ وزارت بھی الرٹ ہو گئی ہے۔ لوگوں کو مالس اور سپر مارکیٹس کی دھوکا دہی سے بچانے کے لیے ریاستی سرکار ہر مال اور سپر مارکیٹ کے باہر سرکاری الیکٹرونک ترازو عوام کو دستیاب کرانے پر غور کررہی ہے ، جس پر وہ اس مقام سے خریدے سامان کو دوبارتول سکیں گے اور اگر وزن کم پایا جاتا ہے تو اس کی شکایت کر سکیں۔ ریاست کے ـ وزیر تغذیہ و شہری رسدیو ٹی قادر نے ـ منگلورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپر مارکیٹ اور مالس میں اشیائے ضروریہ کے ناپ تول میں دھوکہ دہی کے متعلق کئی شکایات موصول ہوئی ہیں ، جس کے بعد دھوکہ دہی پر قابو پانے کیلئے ریاست کے ہر مال اور سپر مارکیٹ کے باہر الیکٹرانک ترازو نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ـ بہت جلد اس کا نفاذ بھی عمل میں آجائے گا ۔ـ
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔