உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بنگلورو میں منعقد بک فئیر میں سلام سینٹر نے چلائی قرآن سب کے لئے مہم

    بنگلورو۔ بنگلورومیں منعقدہ سال2015کا کُتب میلہ اختتام پذیرہوا۔ ایک ہفتے تک جاری اس کتاب میلے میں ’’قرآن سب کیلئے‘‘ نامی ایک مہم چلائی گئی۔

    بنگلورو۔ بنگلورومیں منعقدہ سال2015کا کُتب میلہ اختتام پذیرہوا۔ ایک ہفتے تک جاری اس کتاب میلے میں ’’قرآن سب کیلئے‘‘ نامی ایک مہم چلائی گئی۔

    بنگلورو۔ بنگلورومیں منعقدہ سال2015کا کُتب میلہ اختتام پذیرہوا۔ ایک ہفتے تک جاری اس کتاب میلے میں ’’قرآن سب کیلئے‘‘ نامی ایک مہم چلائی گئی۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو۔ بنگلورومیں منعقدہ سال2015کا کُتب میلہ اختتام پذیرہوا۔ ایک ہفتے تک جاری اس کتاب میلے میں ’’قرآن سب کیلئے‘‘ نامی ایک مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے تحت سلام سینٹر نےتقریبا9ہزارقرآن مجید کے نسخےبرادران وطن میں تقسیم کئے۔ قرآن کے نسخے حاصل کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ’’سبھی مذاہب اچھائی کی تعلیم دیتے ہیں۔ لیکن صحیح معلومات نہ ہونے کےباعث ہم اختلاف میں مبتلا ہیں۔ رواداری کم ہورہی ہے۔ان حالات میں یہ ایک اچھی کوشش ہے۔


       یوں  تو بنگلورو کے پیلیس گراؤنڈ میں منعقدہ کتاب میلے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نےشرکت کی۔ ملک کےبڑے بڑے پبلیشروں کے اسٹال میلے میں موجود رہے۔ لیکن سلام سینٹر کے تحت لگے ’’قرآن سب کیلئے‘‘ اسٹال سبھی کی نگاہوں کا مرکز رہا اور اس کو خاصا ریسپانس ملا۔  بڑی تعداد میں ہندو،سکھ اورعیسائی مذاہب کے ماننے والوں نے یہاں پہونچ کرقرآن مجید کے نسخے حاصل کئے۔  ان لوگوں نے کہاکہ موجودہ دورکے حالات کے پیش نظروہ دین اسلام کوجاننے کیلئے خواہش مند ہیں ۔


      سلام سینٹر کے چیرمین سید حامدمحسن نےبتایا کہ بنگلورومیں واقع سلام سینٹر سات زبانوں میں یعنی انگریزی،کنڑا،تمل، تیلگو،مراٹھی،ملیالم اورہندی میں قرآن مجید کے نسخے تحفے کے طور پر تقسیم کررہاہے۔ گزشتہ6 سالوں سے بنگلورو کے بُک فئیر میں  قرآن سب کیلئے مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کا مقصد برادران وطن تک اسلام کا پیغام پہونچاناہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری میں کولکتہ اور دہلی میں ہونے والے کتب میلوں میں بھی قرآن سب کیلئے مہم چلائی جائے گی۔

      First published: