ہوم » نیوز » No Category

راہل دراوڑ ہوں گے ٹیم انڈیا کے کوچ ، 2019 کا ورلڈ کپ لانا ہوگا ہدف ؟

چنئی : ٹیم انڈیا کے کوچ کی تلاش تقریبا مکمل ہو گئی ہے اور اس بات کا پورا امکان ہے کہ راہل دراوڑ ہی ٹیم انڈیا کے کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Apr 03, 2016 01:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راہل دراوڑ ہوں گے ٹیم انڈیا کے کوچ ، 2019 کا ورلڈ کپ لانا ہوگا ہدف ؟
چنئی : ٹیم انڈیا کے کوچ کی تلاش تقریبا مکمل ہو گئی ہے اور اس بات کا پورا امکان ہے کہ راہل دراوڑ ہی ٹیم انڈیا کے کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

چنئی : ٹیم انڈیا کے کوچ کی تلاش تقریبا مکمل ہو گئی ہے اور اس بات کا پورا امکان ہے کہ راہل دراوڑ ہی ٹیم انڈیا کے کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ خیال رہے کہ انڈین کرکٹ کی مشاورتی کمیٹی نے راہل دراوڑ کو کوچ بنانے کی سفارش کی ہے۔ اس کمیٹی میں سچن تندولکر، سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن ہیں۔ گزشتہ چند سالوں سے راہل دراوڑ 'انڈیا اے اور 'انڈر -19' ٹیم میں بطور کوچ ذمہ داری سنبھالتے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب خود راہل دراوڑ سے کوچ بننے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس پر غور کریں گے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دراوڑ نے کوچ کے لئے تقریبا اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ سمجھا جا رہا ہے کہ بطور کوچ ان کا کانٹریکٹ 2019 ورلڈ کپ تک رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی کی بھی کوشش اس شخص کو بطور کوچ ذمہ داری دینے کی ہے ، جو فل ٹائم اس نبھا سکے۔ خاص طور پر جس کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی سمجھ ہو اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکے ۔

غور طلب ہے کہ ٹیم کے ڈائریکٹر روی شاستری کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور اسی کے ساتھ ہی بی سی سی آئی نے ٹیم ڈائریکٹر کے عہدہ کو بھی ختم کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ دراصل ڈائریکٹر ایک ایسا عہدہ ہے جو ٹیم انڈیا میں پہلی بار بنایا گیا تھا اور شاستری نے ایکسٹینشن لیتے ہوئے اس عہدے پر پورے 19 ماہ راج کیا ۔

First published: Apr 03, 2016 01:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading